نوئیڈا: غیر قانونی فارم ہاؤسز پر کارروائی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-08-2025
نوئیڈا: غیر قانونی فارم ہاؤسز پر کارروائی
نوئیڈا: غیر قانونی فارم ہاؤسز پر کارروائی

 



نوئیڈا/ آواز دی وائس
نوئیڈا اتھارٹی نے جمنا ندی کے ڈوبی علاقے میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے فارم ہاؤسز پر منگل کے روز کارروائی کرتے ہوئے کئی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ یہ اطلاع حکام نے دی۔ایک افسر نے بتایا کہ یہ کارروائی نوئیڈا کے سیکٹر-150 کے قریب کی گئی اور اس دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات رہی۔
نوئیڈا اتھارٹی کے سینئر منیجر پروین سلونیا نے کہا كہ جمنا ندی کے ڈوبی علاقے میں سیکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی فارم ہاؤسز بنے ہوئے ہیں۔ ان کے مالکان کو غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کے لیے کئی بار نوٹس دیا گیا، لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ آج بھاری پولیس فورس کے ساتھ اتھارٹی کے افسران اور ملازمین وہاں پہنچے اور جے سی بی مشینوں کی مدد سے تجاوزات ہٹانے کی کارروائی شروع کی۔
دوپہر تک یہ کارروائی جاری رہی، البتہ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ کل کتنی تعمیرات کو منہدم کیا گیا ہے۔