ممتا بنرجی کو کسی نے دھکا نہیں دیا۔ عینی شاہدین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2021
زخمی ممتا بنرجی
زخمی ممتا بنرجی

 

 

 مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی دو دن قبل ایک بھگدڑ میں زخمی ہوگئی تھیں۔ ان کے ایک پیر میں فریکچر ہوگیا ہے ۔ مگرمدنی پور میں اس واقعہ کےعینی شاہدین نے اس بات سے انکار کیا ہے کہنندی گرام میں مغربی بنگال کی ممتا بنرجی کو کچھ لوگوں کے دھکا دیاہے۔

ایک عینی شاہد سومین میتی نے”لوگ انہیں دیکھنے کے لئے جمع ہوگئے تھے۔جب وہ روانہ ہونے والی تھیں‘ ان کے اردگر د لوگ جمع ہوگئے تھے۔ مگر کسی نے انہیں دھکا نہیں دیا۔ میں ایک طالب علم ہوں۔ میرے کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے“۔

ایک او رعینی شاہد چترنجن داس نے اے این ائی کوبتایاکہ”میں وہاں پر تھا۔ وہ چلتے گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھیں اور دروازہ کھلا تھا۔ایک پوسٹر سے ٹکرانے کے بعد دروازہ بند ہوگیا۔ کسی بھی انہیں نہ دھکیلا اور نہ ہی مارا ہے۔ دروازہ کے قریب میں کوئی بھی نہیں تھا“۔

قبل ازاں بنرجی نے کہاکہ تھا کہ نندی گرام میں پیر کے روز کچھ نامعلوم لوگوں نے انہیں مبینہ طور پر دھکا دیاجس کی وجہہ سے وہ زخمی ہوگئی ہیں۔بنرجی نے میڈیا کے لوگوں سے کہاتھا کہ ”جب میں اپنی کار کی قریب میں پہنچی توکچھ لوگوں نے مجھے دھکا دیا۔ مجھے چوٹ لگی‘ میرے پیر میں سوجن آگئی۔ میں درد میں ہوں۔ مجھے جانے دو۔شدید درد کا شکار ہوں۔مجھے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے“۔

روانگی سے قبل انہوں نے مزیدکہاک”کوئی پولیس عہدیدار موجود نہیں تھے۔ اٹھ مراحل میں مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔سات کروڑ سے زائد رائے دہندے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے