اویسی بولے۔۔۔ نہیں ہے ضرورت آبادی کو کنٹرول کرنے کی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-10-2022
اویسی بولے۔۔۔ نہیں ہے ضرورت آبادی کو کنٹرول کرنے کی
اویسی بولے۔۔۔ نہیں ہے ضرورت آبادی کو کنٹرول کرنے کی

 

 

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بدھ کے روز آبادی کی پالیسی پر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ملک پہلے ہی متبادل شرح حاصل کرچکا ہے۔

 اویسی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر ہندو اور مسلمانوں کا  ایک ہی ڈی این اے ہے تو پھر عدم توازن کہاں ہے؟  آبادی پر قابو پانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم پہلے ہی تبدیلی کی شرح حاصل کر چکے ہیں۔ پریشانی ایک عمر رسیدہ آبادی اور بے روزگار نوجوانوں کی ہے جو بوڑھوں کی مدد نہیں کر سکتے۔ مسلمانوں میں شرح پیدائش میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے۔

آج ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی دسہرہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کو آبادی کی پالیسی جامع سوچ کے بعد تیار کرنی چاہئے اور اسے تمام برادریوں پر یکساں طور پر لاگو ہونا چاہئے۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ کمیونٹی کی بنیاد پر آبادی کا عدم توازن ایک اہم موضوع ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

 اویسی نے مزید کہا کہ آبادی کے عدم توازن پر خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں پوری دنیا میں نسل کشی، نسلی تطہیر اور نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ سربیائی قوم پرستوں کے ذریعہ البانی مسلمان کی نسل کشی کے بعد

 کوسوو  بنایا گیا تھا۔