جموں وکشمیر کی مزید تقسیم نہیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-06-2021
جموں وکشمیر کی مزید تقسیم نہیں
جموں وکشمیر کی مزید تقسیم نہیں

 

 

نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 24 جون کو جموں۔کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ہونے والی آل پارٹی میٹنگ سے پہلے جموں کشمیر کے بانٹنے کی افواہوں کو حکومت سے جڑے ذرائع نے خارج کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کو کئی حصوں میں بانٹے جانے کی افواہیں بالکل غلط ہیں اور بے بنیاد ہیں۔

بتادیں کہ جموں۔کشمیر کو لیکر گزشتہ کچھ ہفتوں سے مسلسل خبریں سامنے آرہی تھیں۔ جموں و کشمیر تیزی سے ہو رہی تبدیلی کو دیکھتے ایسی قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں کہ جمون کو بہت جلد مکمل ریاست کا درجہ دیا جا سکتا ہے اور کشمیر کو ایک مرکزی خطہ کے طور پر رکھا جائے گا۔

یہی نہیں اس طرح کی بھی افواہیں سنائی دے رہی رگیں کہ جنوب اور شمالی کشمیر کو الگ کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ اب سرکار سے جڑے ذرائع نے ان سبھی افواہوں کو پوری طرح سے خارج کر دیا ہے۔ ایسا کہا جارہا کہ آل پارٹی میٹنگ کشمیر کی عوام کے حق سیاسی سرگرمی کو قاپس قائم کرنے کی سمت میں اٹھایا ہوا بڑا قدم ہے۔(ایجنسی ان پٹ )