سی جے پی مظاہرین پر مزید کارروائی نہیں ہوگی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 30-07-2026
سی جے پی مظاہرین پر مزید کارروائی نہیں ہوگی
سی جے پی مظاہرین پر مزید کارروائی نہیں ہوگی

 



نئی دہلی: دہلی حکومت نے جمعرات کو جاری ایک حکم میں کہا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں قومی دارالحکومت میں ہونے والے احتجاج میں شریک افراد کے خلاف دہلی پولیس مزید کوئی قانونی یا تعزیری کارروائی نہیں کرے گی۔

تاہم جن افراد کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، ان پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔ محکمۂ داخلہ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ اگر ان معاملات میں پہلے ہی گرفتاریاں یا حراست میں لینے کی کارروائی ہو چکی ہے تو ان کا فوری جائزہ لیا جائے گا اور گرفتار افراد کی رہائی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔

حکم میں کہا گیا ہے، "دہلی حکومت کا احتجاج میں شریک افراد کے خلاف مزید کوئی تعزیری کارروائی کرنے کا ارادہ نہیں ہے، اور ان معاملات کو مزید کارروائی کے بغیر بند تصور کیا جائے گا۔" تاہم حکم میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے مطابق مجرمانہ پس منظر رکھنے والے افراد کو اس رعایت کا فائدہ نہیں ملے گا۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس نے 20 جولائی کو کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے "چلو پارلیمنٹ" مارچ کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں 13 ایف آئی آر درج کی تھیں۔