ہندوستانی ثقافت کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی: نقوی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-01-2022
ہندوستانی ثقافت کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی: نقوی
ہندوستانی ثقافت کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی: نقوی

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ہندوستان کی ’جامع ثقافت‘ کے خلاف کوئی بھی ’سائبر مجرمانہ فرقہ وارانہ سازش‘کامیاب نہیں ہوگی۔

آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا ایپ پر مرکزی حکومت کی کارروائی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہندوستان میں خواتین کے خلاف ’مجرمانہ فرقہ وارانہ سازش‘ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

نقوی نے کہا کہ اس طرح کی سازش میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایسے لوگ جلد ہی بے نقاب ہوں گے۔

نقوی نے کہا کہ ایسے کچھ شر پسند لوگ وقتاً فوقتاً ہندوستان کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے سازشی کوششیں کرتے ہیں، لیکن ہندوستان کی بھرپور جامع ثقافت اور رسم وروایات ایسی سازشی سنڈیکیٹ کو کامیاب نہیں ہونے دیتیں۔