پڑوسی ممالک کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2025
پڑوسی ممالک کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں
پڑوسی ممالک کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں

 



نئی دہلی: حکومت نے ہندوستان کے ساتھ زمینی سرحدیں مشترک کرنے والے ممالک کے لیے براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ حکام نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ حکومت نے 2020 میں پریس نوٹ 3 جاری کیا تھا، جس کے تحت ان سرحدی ممالک کے سرمایہ کاروں کو کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے حکومت کی پیشگی منظوری لینا ضروری قرار دی گئی تھی۔

یہ ممالک چین، بنگلہ دیش، پاکستان، بھوٹان، نیپال، میانمار اور افغانستان ہیں۔ ایک حکام نے کہا، پریس نوٹ 3 کے نافذ ہونے کے بعد ہندوستان کے ساتھ زمینی سرحدیں مشترک کرنے والے ممالک سے سرمایہ کاری سے متعلق ایف ڈی آئی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یہ تبصرے اس لیے اہم ہیں کیونکہ بعض خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین سے ایف ڈی آئی درخواستوں کے لیے منظوری کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں، وزارت داخلہ کے سکریٹری کی زیر صدارت ایک بین وزارتی کمیٹی 'پریس نوٹ 3' کے تحت آنے والی درخواستوں پر غور کرتی ہے۔ ہندوستان میں آنے والی بیشتر ایف ڈی آئی خودکار منظوری کے طریقہ کار کے تحت آتی ہیں۔