پٹنہ/ آواز دی وائس
ملک میں شاید ہی کسی وزیرِ اعلیٰ نے اتنی بار حلف لیا ہو جتنی بار بِہار کے سب سے طویل عرصے تک خدمت انجام دینے والے وزیرِ اعلیٰ نیّتیش کمار نے لیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز دسویں مرتبہ وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
جمعرات کو 74 سالہ نیتیش کمار نے اپنے 19 سالہ دورِ حکومت میں مزید توسیع کرتے ہوئے ملک کے اُن دس سرفہرست وزرائے اعلیٰ کی فہرست میں جگہ بنا لی جنہوں نے سب سے زیادہ عرصہ اقتدار میں گزارا ہے۔
پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد شاندار حلف برداری تقریب میں وزیرِ اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ سمیت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے کئی سرکردہ رہنما موجود تھے۔ 1951 میں بِہار کے بختیارپور میں پیدا ہونے والے نیّتیش کمار نے جے پی تحریک کے دوران سیاست میں قدم رکھا۔ 1977 میں وہ پہلی بار اسمبلی انتخاب لڑے، مگر کامیابی 1985 میں ملی۔
تقریباً پانچ دہائی پر مشتمل سیاسی سفر میں بار بار سیاسی صف بدلنے کے سبب انہیں ’’پَلٹو رام‘‘ بھی کہا جانے لگا، جبکہ نظم و نسق اور بہتر حکمرانی کے لیے وہ ’’سُشاسن بابو‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ ملکی سیاست میں ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے، نیّتیش کمار اب اُن رہنماؤں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں جن کا وزیرِ اعلیٰ کے طور پر سب سے طویل دورِ حکومت رہا ہے۔
سب سے طویل مدت تک وزیرِ اعلیٰ رہنے والے رہنماؤں کی فہرست
۔1. سکّم: پون کمار چاملنگ (25 سال سے زیادہ)
(12 دسمبر 1994 – 26 مئی 2019)
۔2. اوڈیشہ: نوین پٹنایک (24 سال سے زیادہ)
(5 مارچ 2000 – 11 جون 2024)
۔3. مغربی بنگال: جیوتی بسو (23 سال سے زیادہ)
(21 جون 1977 – 5 نومبر 2000)
۔4. اروناچل پردیش: گےگوںگ اپانگ (22 سال سے زیادہ)
(18 جنوری 1980 – 19 جنوری 1999)
(3 اگست 2003 – 9 اپریل 2007)
۔5. میزورم: لال تھن ہاولا (22 سال سے زیادہ)
(5 مئی 1984 – 21 اگست 1986)
(24 جنوری 1989 – 3 دسمبر 1998)
(11 دسمبر 2008 – 15 دسمبر 2018)
۔6. ہماچل پردیش: ویر بھدر سنگھ (21 سال سے زیادہ)
(8 اپریل 1983 – 5 مارچ 1990)
(3 دسمبر 1993 – 24 مارچ 1998)
(6 مارچ 2003 – 30 دسمبر 2007)
(25 دسمبر 2012 – 27 دسمبر 2017)
۔7. تریپورہ: مانک سرکار (19 سال سے زیادہ)
(11 مارچ 1998 – 9 مارچ 2018)
۔8. بِہار: نیّتیش کمار (تقریباً 19 سال)
(3 مارچ 2000 – 11 مارچ 2000)
(24 نومبر 2005 – 20 مئی 2014)
(22 فروری 2015 – 19 نومبر 2025)
(20 نومبر 2025 سے …….)
۔9. تمل ناڈو: ایم کرونانِدھی (18 سال سے زیادہ)
(10 فروری 1969 – 31 جنوری 1976)
(27 جنوری 1989 – 30 جنوری 1991)
(13 مئی 1996 – 14 مئی 2001)
(13 مئی 2006 – 16 مئی 2011)
۔10. پنجاب: پرکاش سنگھ بادَل (18 سال سے زیادہ)
(27 مارچ 1970 – 14 جون 1971)
(20 جون 1977 – 17 فروری 1980)
(12 فروری 1997 – 26 فروری 2002)
(1 مارچ 2007 – 16 مارچ 2017)