سری نگر این آئی ٹی :بہار کے تبریز عالم نے ’ پیمنٹ ایپ‘ میں پکڑی خرابی،ملا نقد انعام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2022
 سری نگر این آئی ٹی :بہار کے تبریز عالم نے ’ پیمنٹ ایپ‘ میں پکڑی خرابی،ملا نقد انعام
سری نگر این آئی ٹی :بہار کے تبریز عالم نے ’ پیمنٹ ایپ‘ میں پکڑی خرابی،ملا نقد انعام

 

 

سری نگر : کہتے ہیں کہ صلاحیت کی کمی نہیں ،صرف موقع کا انتظار ہوتا ہے ، ایسا ہی کچھ ثابت کیا ہے بہار کے ایک طالب علم  تبریز عالم نے ۔جو کہ سری نگر  آئی ٹی آئی میں زیر تعلیم ہیں ۔تبریز عالم نے اپنی ذہانت اور قابلیت کا ایسا ثبوت دیا کہ ملک کے ایک بڑی کمپنی کو اپنے آن لائن ایپ میں کروڑوں روپئے کا خسارے کا سراغ مل گیا۔ جس کے بعد ’موبی کیوک‘ نے نہ صرف اس کا شکریہ ادا کیا بلکہ  نقد انعام سے بھی نوازا ۔

اس کارنامے کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چھٹے سمسٹر کے ایک طالب علم کو منگل کو ایک لاکھ روپے کا نقد انعام اور ڈیجیٹل ادائیگی کے ایپ میں خرابی کا پتہ لگانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

ایک آئی ٹی طالب علم تبریز عالم نے ’موبی کیوک’ ایپلی کیشن میں ایک خرابی کا پتہ لگایا تھا جس کے لیے اسے کمپنی کی جانب سے ذمہ دارانہ انکشاف پروگرام (آر ڈی پی) کے تحت تعریفی سرٹیفکیٹ کے ساتھ نقد انعام سے نوازا گیا ہے۔

بہار کے ڈھاکہ چمپارن ضلع سے تعلق رکھنے والے، تبریز نے اس سال مارچ میں دعویٰ کیا تھا کہ موبی کیوِک کو آن لائن شاپنگ ویب سائٹس سے بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ پھر اس نے کمپنی کے حکام سے رابطہ کیا اور مناسب تصدیق کے بعد کمپنی کے سی ای او سے داد وصول کی۔

ڈائریکٹر این آئی ٹی سری نگر، پروفیسر (ڈاکٹر) راکیش سہگل نے کہا کہ طالب علم نے مختلف ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے کمپنی کو مزید مالی نقصان سے بچانے میں مدد کی ہے اور اسے ادارے کے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا، "یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ایسے طلباء کو اپنی اعلیٰ تعلیم میں پرورش اور مہارت حاصل کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔

awazurdu

تبریز عالم کو سرٹی فیکٹ دیا گیا


پروفیسر سہگل نے تبریز کو اپنی پڑھائی میں سخت محنت کرنے اور مستقبل میں این آئی ٹی سری نگر کو ملک میں مزید نام روشن کرنے کی ترغیب دی۔

انسٹی ٹیوٹ کے رجسٹرار، پروفیسر سید قیصر بخاری نے بگ کا پتہ لگانے میں تبریز کی کوششوں کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ آئی ٹی کے شعبے میں تیزی لانے کے لیے سخت محنت کریں۔

پروفیسر بخاری نے کہا کہ  "کیمپس میں طلباء کی مدد کے لیے، ہم نے تحقیق کے لیے جدید ترین سہولیات مہیا کی ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے رہیں گے۔ ہم ہمیشہ اپنے طلباء کے لیے کھڑے رہیں گے۔ پروفیسر بخاری نے مزید کہا کہ ایسے طلباء ایک تحریک ہیں۔

تبریز نے اپنے پیغام میں ڈائریکٹر این آئی ٹی سری نگر، رجسٹرار اور فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پورے عمل کے دوران ان کا ساتھ دیا۔     

    انہوں نے کہا، "میں اپنے والدین کا بھی شکر گزار ہوں، خاص طور پر اپنے والد اور والدہ کا جنہوں نے مسلسل میری حمایت کی اور دعا کی۔

بگ کی شناخت کے بعد، اس نے  موبی کیوک  کمپنی کو اس کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ تبریز نے کہا یہ ایک بہت ہی نازک بگ تھا کیونکہ اس سے کمپنی کو کروڑوں کا مزید مالی نقصان ہو سکتا تھا۔

 انہوں نے کہاکہ میرے دعووں کی تصدیق اور صداقت کے بعد، شریک بانی اور سی ای او، موبی کیوک ایپلیکیشن بپن پریت سنگھ نے مجھے کمپنی کی طرف سے 1 لاکھ کا نقد انعام اور تعریفی خط دیا تھا۔