کانگریس پر مسلم ریزرویشن کو آگے بڑھانے کا نشی کانت دوبے کا الزام

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2025
کانگریس پر مسلم ریزرویشن کو آگے بڑھانے کا نشی کانت دوبے کا الزام
کانگریس پر مسلم ریزرویشن کو آگے بڑھانے کا نشی کانت دوبے کا الزام

 



نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکنٔ پارلیمان نِشِی کانت دوبے نے جمعہ کو کانگریس پر "مسلم ریزرویشن" کو آگے بڑھانے کا الزام لگایا اور کہا کہ مرکزی حکومت کو ایک کمیٹی تشکیل دے کر درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے ریزرویشن کی حفاظت کرنی چاہیے۔

انہوں نے لوک سبھا میں وقفۂ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا۔ نِشِی کانت دوبے نے کہا، کانگریس کا ہاتھ مسلمانوں کے ساتھ ہے… اس نے مسلم کمیونٹی کو پہلے آندھرا پردیش میں چار فیصد ریزرویشن دیا اور اب وہی کام تلنگانہ اور کرناٹک میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کو ایک کمیٹی بنا کر ریزرویشن کو محفوظ رکھنا چاہیے۔

وقفۂ صفر کے دوران بی جے پی کے بَنٹی وِوک ساہو نے مدھیہ پردیش میں کھانسی کے شربت سے بچوں کی موت کے مسئلے کو اٹھایا اور کہا کہ حکومت کو ادویات کی تیاری اور جانچ کے اصولوں کو سخت بنانا چاہیے۔ کانگریس کے رکنٔ پارلیمان منیش تیواری نے چنڈی گڑھ میں آلودگی کی صورتحال کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

ترنمول کانگریس کی شتابدی رائے نے ملک کے کچھ مقامات پر بنگالی زبان بولنے والوں کو "بنگلہ دیشی قرار دے کر" مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے مسئلے پر توجہ دلائی۔