بودھ گیا دھماکہ: ملزم زاہد الاسلام نےقبول کیااپنا جرم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-01-2022
بودھ گیا دھماکہ: ملزم زاہد الاسلام نےقبول کیااپنا جرم
بودھ گیا دھماکہ: ملزم زاہد الاسلام نےقبول کیااپنا جرم

 

 

آواز دی وائس ،پٹنہ

ریاست بہار میں گیا ضلع کے بودھ گیا واقع مہابودھی مندر میں سال 2018 میں نگما پوجا کے دوران ہوئے دھماکے اور بموں کی برآمدگی کے معاملے میں ملزم زاہدالاسلام نے بھی سموار کو قومی جانچ ایجنسی ( این آئی اے ) کی خصوصی عدالت میں درخواست دے کر اپنا گناہ قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

این آئی اے کے خصوصی جج گروندر سنگھ ملہوترا کی عدالت میں معاملے کے ملزم زاہد الاسلام نے جیل سے ہی درخواست بھیج کر گناہ قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیااور معاملے کی تکمیل کی گذارش کی ۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کیلئے 04 فروری 2022 کی تاریخ مقرر کی ہے۔

غورطلب ہے کہ واقعہ 19 جنوری 2018 کا ہے ، جب مہا بودھی مندر میں بودھشٹوں کی نگما پوجا ہورہی تھی۔ اس میں بودھ مذہب کے پیشوا دلائی لامہ کے علاوہ کئی ملکوں کے مذہبی نمائندے اور مہمان خصوصی شامل ہوئے تھے ۔ اسی دوران مندر احاطہ میں کال چکر میدان کے نزدیک ایک تھرمس فلاسک بم کا جزوی دھماکہ ہوا تھا۔ اس کے بعد مقامی پولیس کے ذریعہ کی گئی تلاشی میں مندر احاطہ سے دو کین بم بھی برآمد کئے گئے تھے۔

معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے جانچ این آئی اے کو سونپی گئی تھی ۔ این آئی اے نے جانچ کے بعد نو ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا تھا، جن میں سے آٹھ ملزمین نے اپنا جرم قبول کر لیاتھا۔ اس کے بعد عدالت ان میں سے تین ملزمین کو عمر قید اور پانچ ملزمین کو 10 سال بامشقت جیل کی سزا سنائی تھی ۔

جب کہ نویں ملزم زاہد الاسلام نے اس وقت جرم قبول کرنے کی پیش کش نہیں کی تھی ۔ تمام ملزمین گرفتاری کے بعد جیل میں بند ہیں۔