نوئیڈا میں آج سے رات کا کرفیو نافذ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-12-2021
نوئیڈا میں آج سے رات کا کرفیو نافذ
نوئیڈا میں آج سے رات کا کرفیو نافذ

 

 

آوازدی وائس، نوئیڈا

 کووڈ-19 کے اومیکرون ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان اتر پردیش حکومت کی جانب سے ہفتہ کی رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

اسی کے پیش نظر ضلع گوتم بدھ نگر کی انتظامیہ نے نوئیڈا میں آ ج رات سے کرفیو نافذ کردیا ہے۔

 ضلع میں پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔

خیال رہے کہ یہ حکم 25 دسمبر2021 سے 31 جنوری 2022 تک نافذ العمل رہے گا۔ اس سے پہلے یکم دسمبر کو دفعہ 144 ہٹا دی گئی تھی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس آشوتوش دویدی نے کہا کہ اس درمیان جو بھی مسابقتی امتحانات ہوں گے ان کے لیے انتظامیہ مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں بہت سے دوسرے پروگرام ترتیب دینے ہوں گے۔ ان حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، دویدی نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت نئی پابندیاں جاری کیں۔

رات کا کرفیو ہر روز 11 بجے سے ہفتہ کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران ضروری خدمات کے علاوہ کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔  گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ کسی بھی قسم کی تقریب کے لیے 31 جنوری تک اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔ جب کہ بند جگہوں پر شادی کی تقریبات میں صرف 200 افراد کو ہی اجازت ہو گی۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت  کارروائی کی جائے گی۔