ممنوعہ جماعت اسلامی کشمیرکے ٹھکانوں پراین آئی اے چھاپے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-03-2022
ممنوعہ جماعت اسلامی کشمیرکے ٹھکانوں پراین آئی اے چھاپے
ممنوعہ جماعت اسلامی کشمیرکے ٹھکانوں پراین آئی اے چھاپے

 

 

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وادی کشمیر کے مخلتف اضلاع میں چھاپے مارے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے بدھ کی صبح شمالی کشمیر کے پٹن اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

این آئی اے پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے بارہمولہ ضلع کے پٹن اور اسکارہ علاقوں، پلوامہ کے پنگلانا علاقہ اور شوپیاں کے کچھ علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق این آئی اے نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کشمیرکے خلاف درج ایک مقدمے کے سلسلے میں بدھ کو وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جانچ ایجنسی این آئی اے نے جموں و کشمیر پولیس کی مدد سے سی آر پی ایف کے ساتھ ممنوعہ تنظیم جماعت اسلامی کشمیرکے خلاف درج ایک کیس کے سلسلے میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ جانچ ایجنسی این آئی اے نے وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق درج کیا تھا جس میں "جے ای آئی کی علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق تھا، جو یو اے (پی) ایکٹ کے تحت ایک غیر قانونی تنظیم ہے۔

این آئی اے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’تنظیم کے ارکان ملکی اور بیرون ملک عطیات کے ذریعے خاص طور پر زکوٰۃ،عطیات اور بیت المال کی شکل میں فنڈز اکٹھے کر رہے ہیں۔ جس کا مقصد خیراتی اور دیگر فلاحی کام ہیں لیکن ان فنڈز کا استعمال پرتشدد اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کیا جارہا ہے۔

این آئی اے نے دعویٰ کیا،کہ جماعت کی طرف سے اکٹھے کیے گئے فنڈز کو منظم نیٹ ورکس کے ذریعے حزب المجاہدین ، لشکر طیبہ اور ان جیسی دیگر عسکریت پسندجماعتوں کو بھی دیا جا رہا ہے۔

قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں میں عبدالحمید شاہ ولد عبدالغنی شاہ سکنہ ترکاونگم، شہزادہ آورنگ زیب ولد مرحوم کے رہائشی مکانات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکیم غلام نبی، چترگام اور محمد اشرف چلہ ولد غلام محمد چلہ، اوررفیع احمد،محمد شفیع احرار قصبہ شوپیاں جانچ کے نشانے پر ہیں۔ بارہمولہ میں سابق ضلعی صدر جماعت اسلامی عبدالغنی وانی سمیت کئی رہائشی مکانات پر چھاپے مارے گئے۔