این آئی اے کے دہشت گردی سے جڑے معاملے میں کشمیر میں چھاپے مارے

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2026
این آئی اے کے دہشت گردی سے جڑے معاملے میں کشمیر میں چھاپے مارے
این آئی اے کے دہشت گردی سے جڑے معاملے میں کشمیر میں چھاپے مارے

 



سری نگر: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردی سے جڑے ایک معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ہفتہ کو کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ حکام کے مطابق، کُلگام اور بانڈی پورہ اضلاع میں کئی مقامات کے علاوہ بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں بھی چھاپے مارے گئے۔

ایک افسر نے بتایا، ’’این آئی اے کی ٹیم نے آر سی-02/2026/این آئی اے/جے ایم یو معاملے کی جاری جانچ کے سلسلے میں کئی رہائشی احاطوں پر چھاپے مارے۔‘‘ اس کارروائی کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ دوسری طرف پنو کے مبینہ اشارے پر سنگھو بارڈر پر خالصتان حامی نعرے لکھنے کے معاملے میں تین گرفتار دہلی پولیس نے اعلان شدہ دہشت گرد گُرپت ونت سنگھ پنو کے مبینہ اشارے پر یہاں سنگھو بارڈر پر قابل اعتراض نعرے لکھنے اور خالصتان حامی دیواروں پر نقش و نگار بنانے کے معاملے میں پنجاب سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق، سنگھو بارڈر پر دیواروں پر یہ نعرے اور نقش و نگار 6 ستمبر کو دیکھے گئے تھے۔ اس کے بعد دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، پابندی عائد خالصتان حامی تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ (ایس ایف جے) کے سربراہ پنو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اس واقعے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت پریت پال، ہرمندر سنگھ اور شیش پال کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے سنگھو بارڈر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کرکے ان کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا، جس کے بعد انہیں پنجاب کے فرید کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، ملزمان نے جس کار کا مبینہ طور پر استعمال کیا تھا، اسے بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پریت پال مبینہ طور پر پنو کے براہ راست رابطے میں تھا اور پنو نے ہی اسے سنگھو بارڈر کے قریب دیواروں پر قابل اعتراض نعرے لکھنے کی ہدایت دی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ تفتیش کار اس بات کی بھی جانچ کررہے ہیں کہ آیا پریت پال پاکستان میں موجود دہشت گرد عناصر کے رابطے میں بھی تھا یا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پریت پال کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) قانون (یو اے پی اے) کے تحت پہلے سے ایک معاملہ درج ہے۔ جانچ کے سلسلے میں خصوصی سیل اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی ٹیم علی پور تھانے میں تینوں ملزمان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔