القاعدہ نواز گیارہ دہشت گردوں کے خلاف این آئی اے کی چارج شیٹ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-02-2021
این آئی اے کی کارروائی
این آئی اے کی کارروائی

 

 

نئی دہلی۔ آج نیشنل انوسٹی گیشن ایجسنی یعنی این آئی اے نے مغربی بنگال اور کیرالا کے گیارہ دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔ این آئی اے کے اسپیشل کورٹ میں جن کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔

ان میں مرشید حسن عرف شفیق ،مشرف حسین،معین منڈل احمد،نجمل ثاقب،یقعوب بسواس ،شمیم انصاری،ابو سفیان ،عطا الرحمان،کما،عبدل مومن منڈل شامل ہیں۔این آئی اے کو اس کی خبر ملی تھی کہ مرشید حسین کی قیادت میں ایک گروپ القاعدہ کے نظریات کے تحر کام کررہا ہے۔

یہ گروپ بنگال اور کیرالا میں سرگرم تھا۔جو ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی تیاری میں تھا۔جس کے بعد بنگال اور کیرالا میں پچھلے سال ستمبر میں چھاپے مارے گئے تھے۔اس کارروائی میں نو دہشت گرد پکڑے گئے تھے۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مرشید حسین بنگلہ دیش جاور پاکستان میں القاعدہ نواز گروپوں سے رابطہ میں تھا۔اس گروپ نے خفیہ سرگرمیاں جاری رکھی تھیں جس کے تحت فنڈ بھی اکٹھا کیا جارہا تھا۔جس سے ہتھیاروں کی خریداری بھی کی جانی تھی۔ابھی فرار افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔