بٹلہ ہاوس: آئی ایس کا مشتبہ حامی گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2022
 بٹلہ ہاوس: آئی ایس کا مشتبہ حامی گرفتار
بٹلہ ہاوس: آئی ایس کا مشتبہ حامی گرفتار

 

 

نیو دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سنیچر کو نئی دہلی کے بٹلہ ہاؤس سے ایک شخص کو اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کا سرگرم رکن ہونے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت محسن احمد کے طور پر ہوئی ہے جو پٹنہ کا مستقل ساکن ہے۔ احمد کو ہفتے کے روز اس کے احاطے اور دیگر جگہوں پر تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جو ایجنسی کی طرف سے 25 جون کو رجسٹرڈ "آئی ایس آئی ایس کی آن لائن اور زمینی سرگرمیوں" سے متعلق تھا

ملزم محسن احمد شدت پسند اور داعش کا سرگرم رکن ہے۔ اسے ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک ہمدردوں سے آئی ایس آئی ایس کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ این آئی اے نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ وہ یہ رقوم شام اور دیگر مقامات کو کرپٹو کرنسی کی شکل میں بھیج رہا تھا تاکہ داعش کی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ گزشتہ اتوار کو ایجنسی نے اس معاملے میں چھ ریاستوں میں 13 مقامات پر تلاشی لی۔

مشتبہ افراد کے 13 ٹھکانوں کی تلاشی لی۔ مدھیہ پردیش میں بھوپال اور رائسین اضلاع؛ گجرات میں بھروچ، سورت، نوساری اور احمد آباد اضلاع؛ بہار میں ارریہ ضلع؛ کرناٹک میں بھٹکل اور ٹمکور سٹی اضلاع؛ مہاراشٹر میں کولہاپور اور ناندیڑ اضلاع؛ اور داعش کی سرگرمیوں سے متعلق معاملے میں اتر پردیش کے دیوبند اضلاع میں یہ کارروائی کی گئی- ایجنسی نے کہا تھا کہ کی گئی تلاشی کے نتیجے میں "مجرم دستاویزات/مواد ضبط کیے گئے