ہندوستان پر نئے امریکی ٹیرف سے ملازمتوں پر برا اثر پڑے گا: اویسی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 07-08-2025
ہندوستان پر نئے امریکی ٹیرف سے ملازمتوں پر برا اثر پڑے گا: اویسی
ہندوستان پر نئے امریکی ٹیرف سے ملازمتوں پر برا اثر پڑے گا: اویسی

 



حیدرآباد/ آواز دی وائس
اے آئی ایم آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین) کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعرات کو کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستانی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس (ڈیوٹی) لگانے کے فیصلے سے ہندوستانی برآمد کنندگان، چھوٹے صنعت کاروں، مینوفیکچررز کو نقصان پہنچے گا، سپلائی چین متاثر ہوگی، ایف ڈی آئی میں رکاوٹ پیدا ہوگی اور روزگار پر برا اثر پڑے گا۔
روس سے تیل خریدنے پر ٹرمپ کی طرف سے ہندوستان پر 25 فیصد اضافی ٹیکس لگائے جانے کے ایک دن بعد اویسی نے کہا کہ امریکی صدر نے ہندوستان پر 25 فیصد کا اضافی ٹیکس لگایا ہے، جس سے مجموعی ڈیوٹی 50 فیصد ہو گئی ہے، کیونکہ ’’ہم نے روس سے تیل خریدا ہے۔
حیدرآباد سے  ممبر پارلیمنٹ اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ سفارت کاری نہیں ہے، بلکہ ‘اصل مسخرہ’ کی طرف سے دھمکانے کی کوشش ہے، جو بظاہر یہ نہیں سمجھتا کہ عالمی تجارت کیسے کی جاتی ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے سوال کیا کہ یہ محصولات (ڈیوٹیاں) ہندوستانی برآمد کنندگان، مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے (ایم ایس ایم ایز) اور مینوفیکچررز کو نقصان پہنچائیں گی۔ یہ سپلائی چین میں رکاوٹ ڈالیں گی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو روکیں گی اور روزگار پر منفی اثر ڈالیں گی۔ لیکن نریندر مودی کو اس کی پرواہ کیوں ہوگی؟ اب وہ بھاجپائی باہوبلی کہاں ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی بار میں نے پوچھا تھا کہ کیا مودی جی اپنا 56 انچ کا سینہ اُس وقت دکھائیں گے جب ٹرمپ 56 فیصد ڈیوٹی لگائیں گے؟ ٹرمپ 50 فیصد پر ہی رک گئے۔ شاید وہ ہمارے ‘نان بایولوجیکل’ وزیرِاعظم سے ڈرے ہوئے ہیں؟