قومی شاہراہوں کے لئے ٹول ٹیکس کی نئی پالیسی عنقریب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2025
قومی شاہراہوں کے لئے ٹول ٹیکس کی نئی پالیسی عنقریب
قومی شاہراہوں کے لئے ٹول ٹیکس کی نئی پالیسی عنقریب

 



نئی دہلی: ملک بھر میں ایکسپریس ویز اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے لوگوں کو جلد ریلیف ملنے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں جلد نئی ٹول پالیسی آئے گی۔ اس کے تحت ہر ٹول بوتھ پر فاسٹ ٹیگ اور کیمرے لگائے جائیں گے اور اس سے ٹول وصول کیا جائے گا۔

کیمرہ نمبر پلیٹ چیک کرے گا جبکہ فاسٹ ٹیگ ٹول کی رقم وصول کرے گا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جتنے کلومیٹر کا سفر کیا گیا اس کے مطابق ٹول وصول کیا جائے گا۔ ٹول کی رقم بھی براہ راست بینک اکاؤنٹ سے کاٹی جا سکتی ہے۔

نئی ٹول پالیسی موجودہ نظام کے مقابلے اقتصادی اور سہل ہوگی۔ اس سے روزمرہ کی پریشانیوں اور لمبی قطاروں سے نجات مل جائے گی۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یوپی ان ریاستوں کی فہرست میں سرفہرست ہے جنہوں نے مالی سال 2024-25 کے اپریل-فروری کی مدت میں قومی شاہراہوں پر ٹول کے ذریعے زیادہ آمدنی حاصل کی ہے۔ یہ اطلاع پارلیمنٹ میں دی گئی۔

مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو بتایا تھا کہ حکومت نے فروری 2025 تک اتر پردیش سے گزرنے والی قومی شاہراہوں پر سب سے زیادہ 7,060 کروڑ روپے جمع کیے، اس کے بعد راجستھان نے 5,967.13 کروڑ روپے اور مہاراشٹرا نے 5,115.38 کروڑ روپے۔

جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ گڈکری نے اس وقت بتایا تھا کہ حکومت (ٹول) 'پاس' سسٹم کی تفصیلات پر کام کر رہی ہے۔ ان کے نفاذ کے مالی اثرات کا اندازہ 'پاس' سسٹم کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔ ایک الگ سوال کا جواب دیتے ہوئے، گڈکری نے کہا تھا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں حکومت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔