نئی پہل: آج سے ہوگا اوکھلا میں ایجوکشن ایکسپو کا آغاز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-11-2022
نئی پہل: آج سے ہوگا اوکھلا میں ایجوکشن ایکسپو کا آغاز
نئی پہل: آج سے ہوگا اوکھلا میں ایجوکشن ایکسپو کا آغاز

 

 

شاہ عمران حسن، نئی دہلی

اوکھلا کے طلبا کے لیےایک سنہرا موقع آیا ہے، جہاں وہ بڑے پیمانے پر اپنی دلچسپی کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر انعام کے حقدار ہونے والے ہیں، جی ہاں اوکھلا والوں کے لیے ایک خوبصورت موقع یعنی دو روزہ ایجوکیشن ایکسپو معنقد ہو رہا ہے۔اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیجئے اور اپنی مہارت کا کمال دکھائے۔

قومی دارالحکومت نئی دہلی علاقہ اوکھلا ایک کثیر آبادی والا علاقہ ہے، جہاں جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع ہے۔ جامعہ ملیہ ہونے کے سبب یہاں بڑی تعداد میں طلبا قیام پذیر ہیں۔اس علاقے میں طلبا کے لیے اگرچہ بے شمار کوچنگ سنٹرز اور اسٹڈی سرکلز ہیں،جہاں طلبا استفادہ کرتے رہتے ہیں۔ یہاں مختلف سیمینار و ورک شاپ کا انقاد ہوتا رہتا ہے۔ تاہم اس علاقہ میں یہ پہلا موقع ہے،جب کہ ایجوکیشن ایکسپوکاانعقاداتنے بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے۔

اوکھلا ایجوکشن ایکسپو کےمنتظم قاسم رضا نے آواز دی وائس کو بتایا کہ وہ اور ٹیم گذشتہ دو ماہ اس پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سات این جی اوز نے مل کر اسے آرگنائز کیا ہے۔

قاسم رضا نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں محمود انور،محمدعطا اورنشاط وغیرہ شامل ہیں۔ ان سبھی کی مشترکہ کوششوں سے ہم اوکھلا والوں کے لیے ایک بہتر موقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جوکہ اوکھلا ایجکوشن ایکسپو ہفتہ یعنی 26 اور 27 نومبر2022 کواوکھلا کےغفارمنزل پارک میں صبح کے دس بجے سے شام کے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دوسرے کی مدد سے یہ کام کیا جا رہا ہےاس کا کوئی تجارتی مقصد نہیں ہےبلکہ ہم سب خود تمام اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔ تاہم ہمیں بہتر نتائج کی امید ہے، طلبا کو اپنے ہنر کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔

اس ایجوکیشن ایکسپو میں جہاں طلبا  کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا، وہیں طلبا ایکسپو میں موجود متعدد قسم کے ایجوکیشن بوتھ سے الگ الگ کورسز کی مفت معلومات حاصل کرسکیں گے۔

سات این جی اوز کی مشترکہ کاوش

یہ ایجوکیشن ایکسپو سات این جی او کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں آیا ہے۔یہ تمام این جی اوز مختلف میدان میں فلاحی کام کر رہے ہیں۔ ساتھی پریوار، دللی فریش، بلیسنگس، اوکھلا کمیونٹی فورم، ٹی آر پی انڈیا فاونڈیشن، کبیر لیگل فاونڈیشن، ال انور، ناز فاونڈیشن اور اوکھلا یوتھ فاونڈیشن وغیرہ

پروگرام کا مقصد

قاسم رضا کے مطابق اوکھلا ایجوکیشن ایکسپو ایک ایسی تقریب ہے، جس میں مختلف قسم کے مقابلے، سرگرمیاں اور نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔  یہاں طلبا کو بہترین تعلیمی مواقع کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔

مقابلے میں کامیاب ہونے والے افراد کوایوارڈزکے ساتھ اوراسناد بھی دی جائیں گی۔

یہ ثقافی پروگرام اوکھلا کے بچوں، نوجوانوں اور طلباء کے ذہن میں رکھتے ہوئے  ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی چھپی صلاحیتوں کو عوامی سطح پر اُجاگر کرنے کا مواقعے ملے۔ تاہم علاقے کی کوئی قید نہیں کسی بھی علاقے کے بچے اس پروگرام میں حصہ لے کر اپنی قسمت آزماسکتے ہیں۔

ایجوکیشن ایکسپو کے موضوعات

اس ایجوکیشن ایکسپوکےپانچ موضوعات ہیں: فینسی ڈریس(fancy dress)، پینٹنگ(painting)، اسپیچ(speech) ، ڈیبیٹ(debate)، رائٹنگ(writing)