نئی دہلی/ آواز دی وائس
مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں ہوئی جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ میں کئی اہم فیصلوں پر مہر لگی۔ حکومت نے 12 فیصد اور 28 فیصد والے ٹیکس سلیب ختم کر دیے ہیں۔ اب صرف دو سلیب – 5 فیصد اور 18 فیصد نافذ ہوں گے۔ جی ایس ٹی کونسل کے یہ تمام فیصلے 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ صرف جی ایس ٹی میں اصلاح نہیں ہے بلکہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور عوام کی زندگی کو سہل بنانے کی سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کی جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں تمام فیصلے اتفاقِ رائے سے لیے گئے اور کسی بھی ریاست کی جانب سے کوئی اختلاف نہیں ہوا۔
عام آدمی اور متوسط طبقے کی اشیاء پر پوری طرح سے کٹوتی کی گئی ہے۔ نئے سلیب کا مقصد عوام کو راحت دینا ہے۔ روزمرہ کے سامان سستے ہوں گے۔
عام آدمی اور متوسط طبقے کے استعمال کی اشیاء – بالوں کا تیل، صابن اور سائیکل پر جی ایس ٹی کو گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا۔
الٹرا ہائی ٹمپریچر ملک پروڈکٹس، چھینا، روٹی اور کھاکرا، پراٹھا، بریڈ سمیت تمام ہندوستانی روٹی پر زیرو جی ایس ٹی۔
ڈش واشنگ مشین، چھوٹی کاریں اور اے سی پر 18 فیصد۔
آم، امرود، گھی، مکھن سمیت روزانہ استعمال ہونے والی تمام اشیاء پر اب 5 فیصد جی ایس ٹی۔
انشورنس سیکٹر کو راحت – لائف اور ہیلتھ انشورنس سے جی ایس ٹی کو پوری طرح ختم کر دیا گیا ہے۔
چمڑا اور گرینائٹ پر اب 5 فیصد جی ایس ٹی۔
چھوٹی کاروں اور موٹر سائیکل پر جی ایس ٹی 28 فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد لگے گا، سیمنٹ پر جی ایس ٹی 28 فیصد کے بجائے 18 فیصد: سیتارمن۔
تمام ٹی وی سیٹ پر جی ایس ٹی گھٹا کر 18 فیصد کیا گیا، چھوٹی کاروں اور 350 سی سی تک کی موٹر سائیکل پر بھی 18 فیصد ٹیکس لگے گا۔
ہنر مند مصنوعات، سنگِ مرمر اور گرینائٹ پتھر پر 5 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگے گا۔
نیا جی ایس ٹی ریٹ: کیا ہوا سستا اور کیا مہنگا؟
کیا ہوا سستا؟
اے سی، فریج
ٹی وی
سیمنٹ
واشنگ مشین
ٹریکٹر
دوائیں، گھی، مکھن
کیا ہوا مہنگا؟
لگژری کار
شگر ڈرنکس
شراب
تمباکو
پان مسالہ
فاسٹ فوڈ