نیشنل ہائی ویز پر سستی اور آسان سفر کے لیے نئی سہولتیں

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2025
 نیشنل ہائی ویز پر سستی اور آسان سفر کے لیے نئی سہولتیں
نیشنل ہائی ویز پر سستی اور آسان سفر کے لیے نئی سہولتیں

 



نئی دہلی: اگر آپ اکثر نیشنل ہائی ویز پر سفر کرتے ہیں تو آپ کے لیے خوشخبری ہے۔ بھارتی نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے دو نئی سہولتیں متعارف کرائی ہیں جو سفر کو مزید آسان اور سستا بنائیں گی۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اپنے موبائل ایپ راج مارگ یاترا میں ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کی مدد سے مسافر یہ جان سکیں گے کہ دو شہروں کے درمیان کون سے راستے پر سب سے کم ٹول ٹیکس لگے گا۔

اس فیچر سے سفر کی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی اور مسافر اپنے بجٹ کے مطابق راستہ منتخب کر سکیں گے۔ 15 اگست 2025 سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، روپے3,000 کا سالانہ فاسٹگ پاس متعارف کرائے گا جو غیر تجارتی نجی گاڑیوں جیسے کار، جیپ اور وین کے لیے ہوگا۔ یہ پاس ایک سال یا 200 ٹرپ تک کے لیے کارآمد ہوگا، جو بھی پہلے مکمل ہو۔

اس سے مسافروں کو ٹول پلازوں پر بار بار ادائیگی سے نجات ملے گی اور سفر کی لاگت میں کمی آئے گی۔ راج مارگ یاترا ایپ: اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی ویب سائٹ یا راج مارگ یاترا ایپ کے ذریعے فعال کیا جا سکتا ہے۔

اس پاس کے ذریعے فی ٹرپ اوسطاً 15روپے کی لاگت آئے گی، جو روایتی ٹول فیس سے کم ہے۔ یہ پاس صرف نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ٹول پلازوں پر ہی قابل قبول ہوگا، ریاستی حکومت کے زیر انتظام ٹول پلازوں پر نہیں۔ ان نئی سہولتوں سے مسافروں کو سفر کی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی اور اخراجات میں کمی آئے گی۔