دہلی:کورونا سے43اموات، دوسری لہر کا ریکارڈ ٹوٹا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-01-2022
دہلی:کورونا سے43اموات، دوسری لہر کا ریکارڈ ٹوٹا
دہلی:کورونا سے43اموات، دوسری لہر کا ریکارڈ ٹوٹا

 

 

جمعرات کو دہلی میں کورونا سے 43 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ تعداد دوسری لہر یعنی 10 جون کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 10 جون کو دہلی میں 44 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔

تاہم روزانہ کیسز میں 11 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ بدھ کو یہاں 13,785 کیسز رپورٹ ہوئے اور جمعرات کو یہ تعداد 12,306 رہی۔ بدھ کو ملک میں 3.17 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 2.23 لاکھ لوگ ٹھیک ہوئے، جب کہ 491 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی گزشتہ روز کے مقابلے نئے متاثرین میں 34,562 کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے 18 جنوری2022 کو 2.82 لاکھ لوگ متاثر پائے گئے تھے۔ 8 ماہ بعد ملک میں نئے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری لہر میں، معاملات میں کمی کے دوران 15 مئی کو 3.11 لاکھ کیسز پائے گئے۔ ایکٹو کیسز یعنی زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 91 ہزار 519 کا اضافہ درج کیا گیا۔ اس وقت ملک میں 19.24 لاکھ ایکٹیو کیسز ہیں۔

ملک میں پہلی بار 2 لاکھ سے زیادہ مریض (2,23,990) ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ یوپی-مہاراشٹر سمیت 10 ریاستوں میں سب سے زیادہ فعال کیس حکومت نے کہا ہے کہ دوسری لہر کے مقابلے تیسری لہر میں ہونے والی اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یوپی، مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ، بنگال، گجرات، اڈیشہ، دہلی اور راجستھان میں سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔

آئی سی ایم آر کے ڈی جی ڈاکٹر بلرام بھارگوا نے کہا کہ ویکسینیشن ہندوستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ ویکسین کی وجہ سے تیسری لہر میں اموات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ہم زیادہ ٹیکے لگانے کی وجہ سے زیادہ سنگین انفیکشن اور زیادہ اموات نہیں دیکھ رہے ہیں۔

ہندوستان نے 160 کروڑ ویکسین کا ہندسہ عبور کیا

ملک میں ویکسین کی 160 کروڑ خوراکیں دی گئی ہیں۔ جمعرات کو وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ٹویٹر پر یہ جانکاری دی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں مکمل طور پر ٹیکے لگوانے والوں کی تعداد 66 کروڑ ہو گئی ہے۔یہ کل آبادی کا 48 فیصد ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول کھولنے کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ پیر سے پری پرائمری سے لے کر بارہویں تک فزیکل کلاسز ہوں گی۔ بدھ کو ریاست میں 43,697 کیس درج ہوئے تھے۔ منگل کے مقابلے میں اعداد و شمار میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔