رادھا کرشنن نے پی ایم مودی سے ملاقات

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2025
رادھا کرشنن نے پی ایم مودی سے ملاقات
رادھا کرشنن نے پی ایم مودی سے ملاقات

 



نئی دہلی (پی ٹی آئی) : مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، ایک دن بعد جب حکمراں این ڈی اے اتحاد نے انہیں نائب صدر کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔وہ یہاں این ڈی اے کی مختلف میٹنگوں میں شرکت کے لیے پہنچے اور کئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ملاقات کے فوراً بعد مودی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھاکہ تھرو سی پی رادھا کرشنن جی سے ملاقات کی۔ انہیں این ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار بننے پر نیک خواہشات دیں۔ عوامی خدمت کے ان کے طویل برس اور مختلف شعبوں میں ان کا تجربہ ہمارے ملک کو بہت زیادہ تقویت دے گا۔ اللہ کرے وہ اسی عزم اور لگن کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں جیسا کہ وہ ہمیشہ کرتے آئے ہیں۔

رادھا کرشنن غالباً 20 اگست کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ توقع ہے کہ منگل کو این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔