بحریہ نے جہاز بارج پی- 305 کا ملبہ برآمد کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2021
جہاز کا ملبہ
جہاز کا ملبہ

 

 

ممبئی : ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ بھیجے جانے والے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے تاﺅتے طوفان کی وجہ سے بحیرہ عرب میں غرق افکان کمپنی کا جہاز بارج پی- 305 جہاز کا ملبہ برآمدکرلیاہے۔

 پی- 305کے لاپتہ باقی 9 افراد کی تلاش جا ری ہے۔ اس کے علاوہ ٹگ جیاپردا کے اہلکاروں کی تلاش کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ بحریہ کی طرف سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، پی- 305 کے 75لاپتہ میں سے 66 اہلکاروں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ بقیہ نو اہلکاروں کی تلاش جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔

اس کے علاوہ ٹگ جیاپردا کے عملے کے ممبروں کی بھی تلاش کی جارہی ہے۔ او این جی سی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ افکان کمپنی نے جاں بحق ملازمین کے وارثوں کو 35 سے 75 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی متوفی کے بچوں کے مطالعے کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ بحریہ نے ڈوبتے جہاز کو تلاش کرنے اور بقیہ عملے کی تلاش کے لئے تلاشی آپریشن کے لئے اپنے دو جنگی جہاز آئی این ایس مکر اور آئی این ایس ترشا بھیجے ہیں۔

ہفتہ کی صبح ان جہازوں سے ماہر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کو پانی کے اندر تلاشی کے لئے بھیجا گیا تھا۔ پانی کے اندرگئی ٹیم کو پی- 305 کا پتہ چلا ہے۔