بحریہ نے لکشدیپ سے شدید بیمار بچے کو طیارے کے ذریعے کوچی پہنچایا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 28-08-2025
بحریہ نے لکشدیپ سے شدید بیمار بچے کو طیارے کے ذریعے کوچی پہنچایا
بحریہ نے لکشدیپ سے شدید بیمار بچے کو طیارے کے ذریعے کوچی پہنچایا

 



نئی دہلی: بحریہ نے لکشدیپ جزائر سے ایک شدید بیمار چار سالہ بچے کو ڈورنیر طیارے کے ذریعے کوچین لا کر ایک سول اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ بحریہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ رات کے وقت کا طبی انخلا کا مشن 27 اگست کو جنوبی بحریہ کمان کی جانب سے انجام دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ رات 12:30 بجے لکشدیپ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی جانب سے فوری طبی انخلا کی درخواست موصول ہوئی تھی۔ ترجمان کے مطابق، کوچین میں واقع آئی این ایس گروڑ سے بحریہ کا ایک ڈورنیر طیارہ خراب موسم کے باوجود فوراً روانہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کو اگتی جزیرے سے ایئرلفٹ کر کے صبح 5:45 بجے کوچین پہنچایا گیا۔

کوچین پہنچنے کے بعد بچے کو فوری طور پر نیورو سرجری کے لیے ایک سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ کامیاب انخلا مہم بحریہ کی فوری کارروائی کی صلاحیت اور "ملک کے لیے، کبھی بھی، کہیں بھی" کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔