نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کانگریس کے صدر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-07-2021
سدھو نے ماری بازی
سدھو نے ماری بازی

 

 

آواز دی آواز :چندی گڑھ

پنجاب کی سیاست میں طوفان تھم گیا، کانگریس اعلی کمان نے نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کانگریس کا صدر بنا دیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ کانگریس اعلی کمان نے چار ورکنگ صدر بھی تقرر کیے ہیں، جن کے نام سنگت سنگھ، کلجیت سنگھ ناگرا، پون گوئل اور سکھوندر ڈینی ہیں۔ نو جوت سنگھ سدھو کو سنیل جاکھڑ کی جگہ صدر بنایا گیا ہے۔

نوجوت سنگھ کی تقرری سے قبل کانگریس اعلی کمان نے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے لئے ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دی تھی، کیونکہ ذرائع ابلاغ میں پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کے بیچ میں اختلافات کی خبروں کا بازار گرم تھا، لیکن تمام رہنماؤں نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس اعلی کمان کی بات رکھی اور اپنی جانب سے ذرائع ابلاغ میں کوئی بیان نہیں دیا۔ کانگریس اعلی کمان کا یہ فیصلہ تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد آیا ہے۔