آواز دی وائس، ممبئی
منگل کو ممبئی میں انڈین نیوی ڈاکیارڈ میں جنگی جہاز آئی این ایس رنویر کے اندرونی کمپارٹمنٹ میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں جہاز پر تعینات نیوی کے 3 اہلکار شہید اور متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
تاہم دھماکے کے فوراً بعد آگ پر قابو پالیا گیا جس سے جہاز کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔
ہندوستانی بحریہ کے حکام کے مطابق آئی این ایس رنویر مشرقی بحریہ کمان سے کراس کوسٹ آپریشنل تعیناتی پر تھا اور جلد ہی بیس پورٹ پر واپس آنے والا تھا۔
ابھی دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اس کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری کو تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
آئی این ایس رنویر نومبر 2021 سے مشرقی بحریہ کمانڈ سے کراس کوسٹ آپریشنل تعیناتی پر تھا اور جلد ہی بیس پورٹ پر واپس آنے والا تھا۔
معاملے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 11 جوان بحریہ کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔