ملک کی سا لمیت کے تحفظ کیلئے قومی اتحادی بیحد ضروری - شیخ ابوبکر احمد

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 15-08-2025
 ملک کی سا لمیت کے تحفظ کیلئے قومی اتحادی بیحد ضروری - شیخ ابوبکر احمد
ملک کی سا لمیت کے تحفظ کیلئے قومی اتحادی بیحد ضروری - شیخ ابوبکر احمد

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)

ملک کی عظیم الشان اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں ۹۷ واں یوم جشن آزادی نہایت ہی جوش وخروش اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے پرچم کشائی کی۔اور قوم کے نام اپنے پیغام میں قومی اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آزادی کی صحیح تعبیر آئینی اقدار کو برقرار رکھنے،اور قومی اتحادہے۔شیخ ابوبکر نے کہاکہ آزا دی حاصل کر نے کیلئے ہر مذہب،ذات،طبقہ کے لوگوں نے متحدہ جد وجہد کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سا لمیت کے تحفظ کے لئے قومی اتحاد ضروری ہے۔

یہ دن صرف جشن منانے کا نہیں ہے بلکہ ہمیں اپنی ذمہ داری یاد دہانی کراتا ہے،وطن کے تئیں سچی محبت،قومی اتحاد،جذبہ ایثار کا عہد کریں۔ شیخ نے ملک کے تمام شہریوں کو مبارکبادپیش کی،جنگ آزادی کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب میں مرکز بوائز اسکول اور انٹر نیشنل اسکول کے طلبہ شریک رہے۔اور آئینی اقدار،ملکی روایات اور قومی اتحاد کا پختہ عہد بھی کیا۔ پروگرام کی صدارت ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی نے کیا۔

علاوہ ازیں طلبہ نے مختلف قومی،ثقافتی رنگا رنگ پروگرام پیش کیا۔قبل ازیں مرکز کے مختلف شعبہ جات تحت الگ الگ کیمپس میں 79 ویں یوم آزادی دھوم سے منائی گئی، تقریب میں 24 ریاستوں کے طلبہ شریک رہے۔ مرکز کشمیری ھوم کے طلبہ نے شاندار تعلیمی ومکالماتی مظاہرہ پیش کیا۔پورا کیمپس ہندوستان زندہ آباد کے نعرہ سے گونج اٹھا۔روشن اور کامیاب مستقبل کے پیغام کے ساتھ گنگا جمنی تہذیب پر آزادی کی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔