قومی اساتذہ ایوارڈز 2026۔ 48 بہترین اساتذہ کو قومی اعزاز سے نوازا جائے گا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 05-09-2026
قومی اساتذہ ایوارڈز 2026۔ 48 بہترین اساتذہ کو قومی اعزاز سے نوازا جائے گا
قومی اساتذہ ایوارڈز 2026۔ 48 بہترین اساتذہ کو قومی اعزاز سے نوازا جائے گا

 



 یوم اساتذہ کے موقع پر 5 ستمبر 2026 کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نئی دہلی کے وگیان بھونمنتخب ہونے والوں میں 26 مرد اور 22 خواتین اساتذہ شامل ہیں۔ ان اساتذہ کا انتخاب ضلعی ریاستی اور قومی سطح پر مشتمل تین مرحلوں کے عمل کے ذریعے کیا گیا۔ وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کی جانب سے ہر سال 5ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر قومی سطح کی ایک خصوصی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں ملک کے بہترین اساتذہ کو قومی اساتذہ ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔

ان ایوارڈز کے لیے اساتذہ کا انتخاب ایک سخت شفاف اور آن لائن انتخابی عمل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ قومی اساتذہ ایوارڈ کا مقصد ان اساتذہ کی غیر معمولی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جنہوں نے اپنی لگن محنت اور تدریسی صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا بلکہ اپنے طلبہ کی زندگیوں کو بھی سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا۔

قومی اساتذہ ایوارڈز 2026 کے لیے اہل اساتذہ سے 15 جون 2026 سے 20 جولائی 2026 تک وزارت تعلیم کے آن لائن پورٹل کے ذریعے خود نامزدگیاں طلب کی گئی تھیں۔

اس سال محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی نے ضلعی ریاستی اور قومی سطح پر تین مرحلوں پر مشتمل انتخابی عمل کے بعد مجموعی طور پر 48 اسکولی اساتذہ کا انتخاب کیا ہے۔ ان منتخب اساتذہ کا تعلق 27 ریاستوں 7 مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کے 6 اداروں سے ہے۔ ایوارڈ پانے والے 48 اساتذہ میں 26 مرد اور 22 خواتین شامل ہیں۔

تقریب کی براہ راست نشریات دوردرشن اور وزارت تعلیم کے سویم پربھا چینلوں پر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ تقریب کو آن لائن بھی براہ راست دیکھا جا سکے گا جبکہ وزارت تعلیم کے مختلف سماجی ذرائع ابلاغ کے صفحات پر بھی اس پروگرام کی براہ راست نشریات دستیاب ہوں گی۔

یوم اساتذہ ہر سال 5 ستمبر کو ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ اس دن ملک کے نمایاں اساتذہ کو ان کی تعلیمی خدمات اور طلبہ کی زندگیوں میں ان کے اہم کردار کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔

اتر پردیش سے سب سے زیادہ 3 اساتذہ منتخب

قومی اساتذہ ایوارڈ 2026 کے لیے اتر پردیش سے سب سے زیادہ 3 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں غازی آباد کے سرکاری بالیکا انٹر کالج سے رینو ترپاٹھی۔ بلیا کے سرکاری انٹر کالج سے افتخار خان اور رسول آباد کے جامع اسکول سے شالنی کشواہا شامل ہیں۔

بہار۔ مدھیہ پردیش۔ مہاراشٹر۔ راجستھان اور مغربی بنگال سے 2۔ 2 اساتذہ ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ مرکزی تعلیمی اداروں میں کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن سے بھی 2 اساتذہ شامل ہیں۔

مختلف ریاستوں کے اساتذہ کو ملے گا اعزاز

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں بہار کی اردو پرائمری اسکول بیدیہ سے خوشبو کماری بھی شامل ہیں۔ دہلی سے گورنمنٹ سروودیہ کنیا ودیالیہ پوتھ کلاں کی سمن گوئل کو منتخب کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر سے ہائر سیکنڈری اسکول ڈلھوری کے محمد ایاز رائنا۔ لداخ سے گورنمنٹ مڈل اسکول ژانگ جنگ سنکو کے محمد مصطفی کمال اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کرنجیا کے محمد ظفر عالم بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

دیگر منتخب اساتذہ میں آندھرا پردیش سے راجیش کولوری۔ اروناچل پردیش سے یاکو تامے۔ آسام سے راجیش بوردولوئی۔ گوا سے مہادیو ہنمنت شندے۔ گجرات سے نتن کمار مہندر کمار پاٹھک۔ ہریانہ سے انل کوشک اور ہماچل پردیش سے منجری وی مہاجن شامل ہیں۔

فہرست میں کیرالہ سے سنیل کمار کے پی۔ کرناٹک سے رتھنا کماری ایس۔ جھارکھنڈ سے من من بھٹاچاریہ۔ منی پور سے وانگلیم بام گوبن سنگھ۔ میزورم سے لال نمواوی۔ ناگالینڈ سے آر رونالڈ میرو۔ اوڈیشہ سے پدراج اوماکانت نائک اور پڈوچیری سے گنیشن ایس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مرکزی تعلیمی اداروں کے اساتذہ بھی شامل

اس سال مرکزی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 7 اساتذہ بھی قومی اساتذہ ایوارڈ حاصل کریں گے۔ ان میں کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامینیشنز سے رادھا راجیش اور مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ سے سنگیتا یادو شامل ہیں۔کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن سے اموتھا جے اور منیشا کھیترپال کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ نوودیہ ودیالیہ سمیتی سے ویبھو وسنت راؤ کلکرنی اور سینک اسکولوں سے شیو پرساد اروِند ٹنگارے کو اعزاز دیا جائے گا۔ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کی جانب سے محمد ظفر عالم بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

تعلیم کے مختلف شعبوں کی نمائندگی

قومی اساتذہ ایوارڈ 2026 کی فہرست میں سرکاری اسکولوں کے علاوہ کیندریہ ودیالیوں۔ نوودیہ ودیالیوں۔ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں۔ سینک اسکولوں۔ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ اور کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامینیشنز سے وابستہ نجی اسکولوں کے اساتذہ بھی شامل ہیں۔

گووا کے ایک خصوصی اسکول سے تعلق رکھنے والے استاد کو بھی اس سال ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح فہرست ملک کے تعلیمی نظام کے مختلف شعبوں اور مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

قومی اساتذہ ایوارڈز کی تقریب 5 ستمبر کو وگیان بھون میں منعقد ہوگی جہاں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 48 منتخب اساتذہ کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازیں گی۔