ہند -عراق قومی سلامتی مشیر سیکورٹی روابط کو مضبوط بنانے پر متفق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-03-2023
ہند -عراق قومی سلامتی مشیر سیکورٹی روابط کو مضبوط بنانے پر متفق
ہند -عراق قومی سلامتی مشیر سیکورٹی روابط کو مضبوط بنانے پر متفق

 

نئی دہلی : قومی سلامتی کے مشیر، اجیت ڈوبھال اور عراق کے دورے پر آئے ہوئے این ایس اے قاسم الاعرجی  نے جمعرات کو دفاعی تعاون بڑھانے، دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور سیکورٹی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

یہاں اپنی ملاقات کے دوران، ڈوبھال اورا لاعراجی نے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے اپنے علاقوں میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

الا عرجی ہندوستانی این ایس اے ڈوبھال کی دعوت پر چار روزہ (22 تا 25 مارچ) ہندوستان کے دورے پر ہیں۔

یہ دورہ اس حقیقت کے پیش نظر اہمیت کا حامل ہے کہ کابینہ کے وزیر کی سطح پر عراق سے سات سالوں میں یہ پہلا دورہ ہے۔

الاعرجی 2016 سے 2018 تک عراق میں وزیر داخلہ تھے۔ انہوں نے جولائی 2020 میں این ایس اے کا عہدہ سنبھالا۔ دورے کے دوران، عراقی  این سید اے نے بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 'میک ان انڈیا' پہل کی بہت سی مثالیں دیکھیں۔

آلا عرجی نے سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز کے زیر اہتمام ایک تقریب میں کئی ہندوستانی دفاعی صنعت کے لیڈروں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

عراقی وفد نے آگرہ کا بھی دورہ کیا۔ ہندوستان اور عراق کا گہرا تاریخی تعلق ہے۔ ہندوستان شیعوں کی ایک بڑی آبادی سمیت دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم کمیونٹی کا وطن ہے۔

ہندوستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ہر سال نجف اور کربلا اور بغداد میں شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزارات پر جاتی ہے۔ ہندوستان اور عراق کئی شعبوں میں ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ عراق 2017 سے ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جو ہماری تیل کی درآمدات کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ ہے۔

عراق ہندوستان کا پانچواں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے

ہندوستان نے نومبر-دسمبر 2018 میں کربلا کے الکفیل اسپتال میں ایک مصنوعی اعضاء کی فٹمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ 600 سے زائد ایمپیوٹوں کو مصنوعی اعضاء مفت ملے۔ اسی طرح کے کیمپ کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 33,000 عراقی ہندوستان کا سفر کرتے ہیں جن میں سے زیادہ تر طبی علاج کے لیے ہیں۔