کالی کٹ مرکز الثقافۃ السنیہ میں قومی سطح پر ماحولیاتی بیداری مہم کا شیخ ابوبکر احمد افتتا ح کرتے ہوئے۔
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے مرکز الثقافۃ السنیہ کے ذریعہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے پلاسٹک سے پاک،پائیدار مستقبل عنوان کے تحت منعقدہ قومی سطح پرہفتہ بھر کے لئے ماحولیاتی مہم کا افتتاح کیا۔
یہ ہفتہ ملک بھر کے کیمپس میں اس سال کے عالمی یوم ماحولیات کی تھیم پلاسٹک کی روک تھام کے حوالے سے منایا جارہا ہے۔
شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ اسلامی تعلیمات ماحول دوست موقف کا مطالبہ کرتی ہے،ان پر عمل کرنے والوں کو کسی اور اصول کی ضرورت نہیں ہے۔شیخ نے کہاکہ ماحولیاتی تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔روز مرہ زندگی میں صاف صفائی کا خیال رکھنا چاہئے، آب وہوا کے صاف وشفاف رکھنا ہوگا،ماحولیاتی آلودگی کے تناظر میں مختلف دشوار کن بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، ہمیں اپنے آس پاس کے ماحول،آب وہوا کو مکدور ہونے سے بچانا چاہئے۔واضح رہے کہ شیخ ابوبکر احمد کی سرپرستی میں ملک کے مختلف کیمپس میں ماحولیاتی تحفظ کے تئیں بیداری اور پلاسٹک فری ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر پلاسٹک فری کیمپس کااعلان کیا گیا۔پروگرام کی صدارت ڈائیریکٹر جنرل آف مرکز سی محمد فیضی نے کیا۔ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری نے ماحولیاتی تحفظ کے عنوان پر جامع خطاب کیا۔
مہم کے ایک حصہ پر کیمپس کو پلاسٹک سے پاک بنانے کے لئے منصوبہ کا آغاز کیا گیا۔ری سائیکلنگ پر عملی ورک شاپ اور ویسٹ پلاسٹک اکٹھا کرنے مہم کو شامل کیا گیا۔اس موقع پر پلاسٹک کے متبادل پر خصوصی توج دی گئی۔ اہم شرکاء میں سی پی عبید اللہ ثقافی،عبدالمجید کاکڑ،مولانا اکبر بادشاہ ثقافی،شمیم کے کے،سعد الدین پنوراور محمود شامل رہے۔