نئی دہلی: نئی دہلی میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا۔ اس بار ایوارڈز سال 2023 میں ریلیز ہونے والی فلموں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیے گئے، اور ہر صنف میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والوں کو سراہا گیا۔
سب سے نمایاں اعزاز بہترین ہندی فلم کا تھا، جو فلم "کٹہل: اے جیک فروٹ مسٹری" کو دیا گیا۔ یہ فلم نہ صرف اپنے منفرد موضوع کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی، بلکہ ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے اسے خوب سراہا گیا۔
Thank you for honouring me with the National Award. Thanks to the jury, the I&B ministry… Iss samman ke liye Bharat Sarkar ka dhanyawaad. Overwhelmed with the love showered upon me. Half a hug to everyone today…. pic.twitter.com/PDiAG9uuzo
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 1, 2025
اس سال کا سب سے خوش کن لمحہ اس وقت آیا جب شاہ رخ خان کو ان کے کیریئر کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔ شاہ رخ کو یہ اعزاز ان کی کامیاب فلم "جوان" کے لیے دیا گیا، جس میں ان کی اداکاری نے ناظرین کو خاصا متاثر کیا۔
📡LIVE Now📡
— PIB India (@PIB_India) August 1, 2025
Announcement of the 71st National Film Awards 📽️🎞️
Watch on #PIB's📺
Facebook: https://t.co/ykJcYlNrjj
YouTube: https://t.co/tAn0yED9Bzhttps://t.co/VkXPEvQriM
اس ایوارڈ میں ان کے ساتھ وکرانت میسی کو بھی بہترین اداکار کے طور پر نوازا گیا، جنہوں نے فلم "12ویں فیل" میں اپنی جاندار اداکاری سے دل جیت لیے۔ خواتین کی کیٹیگری میں رانی مکھرجی نے فلم "مسز چیٹرجی ورسز ناروے" کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ان کی اس فلم کو نہ صرف فنی اعتبار سے بلکہ جذباتی گہرائی کے لحاظ سے بھی سراہا گیا۔
فلم "اینمل" کو اس سال خصوصی ذکر کے طور پر شامل کیا گیا، جبکہ تیلگو فلم "بگونت کیسری" نے بہترین علاقائی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔ نان فیچر فلم کی کیٹیگری میں "دی سائلنٹ ایپی ڈیمک" کو بہترین فلم قرار دیا گیا، جو ماحولیاتی اور سماجی موضوعات پر مبنی ایک گہری فکر انگیز دستاویزی فلم ہے۔
فلم "سن فلاور ور دی فرسٹ ونس ٹو نو" کو بہترین اسکرپٹ کا ایوارڈ ملا، اور "دی فرسٹ فلم" کو نان فیچر کیٹیگری میں بہترین ہدایتکاری کے اعزاز سے نوازا گیا۔ مختصر فلم "گدھ: دی اسکینجر" نے بہترین نان فیچر شارٹ فلم کا ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ "گڈ وَلچر اینڈ ہیومن" کو بہترین ڈاکیومنٹری قرار دیا گیا۔ شیلپا راؤ کو فلم "جوان" میں ان کی گائیکی کے لیے بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا اعزاز دیا گیا۔
رقص اور ایکشن کی دنیا میں بھی ایوارڈز تقسیم کیے گئے؛ "راکی اور رانی کی پریم کہانی" کو بہترین کوریوگرافی اور تیلگو فلم "ہنومان" کو بہترین اسٹنٹ کوریوگرافی کا ایوارڈ دیا گیا۔ نقادوں کی کیٹیگری میں اُتپَل دتّا کو بہترین فلم نقاد کے طور پر چنا گیا، جن کے تبصرے سنیما کی گہری سمجھ اور بصیرت کا عکس پیش کرتے ہیں۔
The Jury of the 71st National Film Awards has officially submitted the list of awardees to Union Minister @AshwiniVaishnaw
— PIB India (@PIB_India) August 1, 2025
Union Minister of State @DrLMurugan and Secretary @MIB_India, Sanjay Jaju, were also present on the occasion#NationalFilmAwards #IndianCinema pic.twitter.com/HpTXgbMR3k
یہ ایوارڈز اس بات کا مظہر ہیں کہ ہندوستانی سنیما میں تخلیقی تنوع، فنی مہارت اور کہانی سنانے کا ہنر مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ نیشنل فلم ایوارڈز نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ معیاری سنیما کو فروغ دینے کی ایک اہم کڑی بھی ہیں۔