’راشٹر پہلے‘ نے ہر بڑے فیصلے کی رہنمائی کی: ساونت

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2026
’راشٹر پہلے‘ نے ہر بڑے فیصلے کی رہنمائی کی: ساونت
’راشٹر پہلے‘ نے ہر بڑے فیصلے کی رہنمائی کی: ساونت

 



پنجی: گوا کے وزیرِ اعلیٰ پرمود ساونت نے کہا ہے کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے ہمیشہ "راشٹر فرسٹ" (قوم پہلے) کا جذبہ سب سے اہم رہا ہے اور اسی سوچ نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران مودی حکومت کے تمام بڑے اور جرات مندانہ فیصلوں کی رہنمائی کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ قومی مفاد کو ترجیح دینے کی پالیسی کے باعث حکومت ایسے کئی فیصلے کرنے میں کامیاب ہوئی جنہیں کبھی ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ ان کے مطابق قومی مفاد میں دلیرانہ فیصلے کرنے کا یہ سفر آئندہ بھی مزید تیزی کے ساتھ جاری رہے گا۔ پر مود ساونت نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں متعدد انقلابی اقدامات کے ذریعے ملک بھر کے کسانوں کو بااختیار بنایا گیا ہے اور دیہی معیشت کو مضبوطی ملی ہے۔

کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ’’ان داتا‘‘ ایک مضبوط اور زیادہ خوشحال زرعی شعبے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق پی ایم کسان یوجنا کے آغاز سے اب تک کسانوں میں 4.27 لاکھ کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے، جس سے انہیں براہِ راست مالی مدد ملی اور دیہی روزگار و معاش کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ ساونت نے اس بات پر زور دیا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، زرعی شعبے کی ترقی اور ملک کی مجموعی خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔