ہندوستان کے نئے ویرینٹ کا ڈبلیو ایچ او نے کیا نام کرن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
کورونا کا ویرینٹ :نیا نام مل گیا نئی شکل کو
کورونا کا ویرینٹ :نیا نام مل گیا نئی شکل کو

 

 

نئی دہلی:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہندوستان میں پائے جانے والے کوویڈ 19 کے نئے وائرس کا نام کرن کیا ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کوایلفا اور جنوبی افریقی قسم کوبیِٹا کا نام دیا ہے۔ جب کہ کورونا وائرس کی برازیلین قسم کو گاما اور بھارتی قسم کوڈیلٹا کہا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کورونا کی اقسام کے ناموں کامقصد اس پر بات چیت کو آسان بنانا ہے اور کورونا اقسام کے ممالک کے نام سے جڑنے پر ان ممالک سے متعلق منفی تاثرکو رد بھی کرنا ہے۔

کچھ دن پہلے ملک میں ایک سیاسی جماعت کے کچھ رہنماؤں نے نئے مختلف قسم کے نام کو 'انڈین وائرس' کا نام دے کر سیاسی طوفان برپا کرنے کی کوشش کی تھی۔یہی نہیں سرحد پار پاکستان میں بھی اس کو انڈین وائرس کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاکہ دنیا میں ہندوستان کا نام خراب ہو۔ مگر ڈبلیو ایچ او کا یہ اعلان سب کو نا امید کرگیا۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ بی 1.6.17قسم آفیشئل طور پر 53 علاقوں میں اور غیر آفیشئل طور پر مزید سات علاقوں میں ریکارڈ بکہ اس سے پہلے ملنے قسم کو 'کاپا' کے نام سے جانا جائے گا۔یہ نام یونانی حروف اس نام کو یونانی حروف کو استعمال کرتے ہوئے وضع کئے گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کووڈ-19 کی تشویشناک صورت حال  کے لئے ان نئے لیبلوں کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں ڈبلیو ایچ او کی ٹکنیکل لیڈ ڈاکٹر ماریا وان کیریخوف نے کہا ہے کہ کہ ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ یہ لیبل سائنسی ناموں کی جگہ نہیں لیتے ہیں، جو اہم سائنسی معلومات پہنچاتے ہیں اور تحقیق میں استعمال ہوتے رہیں گے۔ کسی بھی ملک کو کووڈ کی مختلف حالتوں کا پتہ لگانے اور اس کی اطلاع دینے کے لیے بدنام نہیں کیا جانا چاہئے۔