پی ایم مودی کی سالگرہ پر پورے ملک میں’نمو یووا رن‘

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2025
پی ایم مودی کی سالگرہ پر پورے ملک میں’نمو یووا رن‘
پی ایم مودی کی سالگرہ پر پورے ملک میں’نمو یووا رن‘

 



نئی دہلی: ممبئی سے لے کر جے پور، کروکشیتر، رائے پور اور اگر تلا تک اتوار کے دن بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کی جانب سے ’نمو یووا رن‘ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دوڑ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی۔

مختلف ریاستوں میں وزرائے اعلیٰ اور سینئر لیڈروں نے اس دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر آغاز کیا۔ ممبئی کے ورلی میں ساحلی سڑک پر واقع پرومنیڈ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور مشہور ماڈل و اداکار ملند سومن نے ’نمو یووا رن‘ کو ہری جھنڈی دکھائی۔

اس موقع پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے وائی ایم کے قومی صدر تیجسوی سوریہ بھی موجود تھے۔ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اس دوڑ میں حصہ لیا۔ اس سلسلے میں اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ’نمو یووا رن‘ کے تحت منعقد دوڑ کو ہری جھنڈی دکھائی۔

وہیں گورکھپور میں وزیر سواتنتر دیو سنگھ نے بھی نوجوانوں کے ساتھ دوڑ لگائی۔ راجستھان میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے جے پور میں منعقدہ ’نمو یووا رن‘ کو ہری جھنڈی دکھا کر آغاز کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو فٹنس اور قوم کی تعمیر میں سرگرم شمولیت کے لیے ترغیب دی۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی نے کروکشیتر میں منعقد اس پروگرام کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دوڑ نوجوان طاقت کو یکجا کرنے اور انہیں مثبت سمت دینے کا ایک ذریعہ ہے۔ تریپورہ کی راجدھانی اگر تلا میں وزیر اعلیٰ مانک سہانے بی جے وائی ایم تریپورہ پردیش کی جانب سے منعقدہ ’نمو یووا رن‘ کا آغاز کیا۔ بڑی تعداد میں مقامی نوجوانوں اور کارکنوں نے دوڑ میں حصہ لیا۔