امرآوتی: آندھرا پردیش حکومت نے راشٹریہ جنتانترک گٹھ بندھن (راجگ) کے دور حکومت میں ریاست بھر کے اماموں اور موذنوں کو دیے جانے والے وظیفے کے تحت منگل کو 45 کروڑ روپے جاری کیے۔ رمضان کے دوران اور عید سے قبل یہ رقم وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کے حکم پر جاری کی گئی۔
ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا، “وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کے احکامات کے مطابق اماموں اور موذنوں کے وظیفے کے تحت 45 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔” پیر کی رات سرکاری افطار پارٹی میں نائیڈو کی شرکت کے بعد چھ ماہ سے التوا میں پڑا ہوا وظیفہ ادا کر دیا گیا ہے۔
ریاست بھر میں تقریباً 10,000 اماموں اور موذنوں کو وظیفہ فنڈ کے طور پر یہ رقم دی گئی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق تقریباً 5,000 اماموں کے لیے چھ ماہ کا وظیفہ 35 کروڑ روپے اور اتنی ہی تعداد میں موذنوں کے لیے اسی مدت کے لیے 15 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔