ناگراج اور فیروزخان کا بڑا کارنامہ، ہائبرڈ اینٹی ڈرون سسٹم کیا تیار

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-01-2024
ناگراج اور فیروزخان کا بڑا کارنامہ، ہائبرڈ اینٹی ڈرون سسٹم کیا تیار
ناگراج اور فیروزخان کا بڑا کارنامہ، ہائبرڈ اینٹی ڈرون سسٹم کیا تیار

 



نئی دہلی:آرمی سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے جو ملک کے دفاعی نظام کے لئے نعمت ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ایک ایسا سسٹم تیار کیا ہے جو ملک و بیرون ملک سے کسی بھی ڈرون حملہ یا سازش کو ناکام بنا سکتا ہے۔

آرمی ایئر ڈیفنس آفیسر میجر ناگراج ایس وائی اور ان کے ساتھی سپاہی محمد فیروز خان نے ایک ہائبرڈ اینٹی ڈرون سسٹم تیار کیا ہے۔ اس میں ایک مقامی جیمر شامل ہے جو روسی نژاد شلکا ویپن سسٹم کے ساتھ مربوط ہے۔

اس نظام کو ڈرون حملوں کے خلاف مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ شلکا ویپن سسٹم دور دراز سے آنے والے کسی بھی ڈرون کو ٹریک کر سکتا ہے جسے کائینیٹک اور نان کائنیٹک دونوں نظام کے ذریعے باہر نکالا جا سکتا ہے۔