ناگپور: تمام مذہبی مساوات کی علامت صوفی بزرگ حضرت بابا سید محمد تاج الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس تاج آباد شریف عمری روڈ پر منایا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر اور ناگپور کے ایم پی نتن گڈکری نے اس عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ اس عرس میں ملک بھر سے زائرین بابا حضور کے دربار میں حاضری کے لیے جمع ہوئے تھے۔
केंद्रीय मंत्री श्री @nitin_gadkari जी यांनी नागपूर जिल्ह्यातील वाकी येथे संत ताजुद्दिन बाबा यांच्या ८०व्या वार्षिक उरुस च्या समापन प्रसंगी उपस्थित राहून दर्शन घेतले, तसेच उपस्थित भाविकांशी संवाद साधला. pic.twitter.com/9EohemjRsi
— Office Of Nitin Gadkari (@OfficeOfNG) March 9, 2023
ان کے ساتھ بی جے پی کے دوسرے کارکن اور حکومت کا عملہ بھی درگاہ پر آیا۔ اس حاضری کی جانکاری ان کے ٹویٹر اکائونٹ پر دی گئی ہے جو مراٹھی زبان میں ہے۔ واضح ہوکہ نتن گڈکری ناگپور(مہاراشٹر) سے ممبرپارلیمنٹ ہیں۔ ان کے ٹویٹر اکائونٹ پرعموماً سڑکوں کی تصاویر پیش کی جاتی ہیں۔