ناگالینڈ: سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں13 مقامی افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2021
 ناگالینڈ: سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں13  مقامی افراد  ہلاک
ناگالینڈ: سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں13 مقامی افراد ہلاک

 

 

اوٹنگ: اتوار کو ناگالینڈ کے مون ضلع میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے دھوکے میں فائرنگ کردی ۔ مقامی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 13افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔۔ مقامی ذرائع نے بتایا جا رہا ہے کہ یہ فائرنگ  شدت پسند تنظیم این ایس سی این سے وابستہ ہونے کے خدشے میں کی گئی۔

ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مونس اوٹنگ میں شہریوں کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس کی اعلیٰ سطحی ایس آئی ٹی جانچ کرے گی۔ قانون کے مطابق انصاف ہوگا۔ میں سب سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔

 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا، "ناگالینڈ کے اوٹنگ میں پیش آنے والے بدقسمت واقعہ سے غمزدہ ہوں۔ میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت اس کی اعلیٰ سطحی ایس آئی ٹی جانچ کرائے گی۔ خاندانوں کو انصاف ملے گا۔اس فائرنگ میں اب تک 13 شہریوں کےمارے جانے کی اطلاع ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ناگالینڈ میں اوٹنگ کے  اس افسوسناک  واقعہ سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ میں اپنی جان گنوانے والوں کے خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے قائم ایک اعلیٰ سطحی ایس آئی ٹی اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مون ضلع کے اوٹنگ کے ترو گاؤں میں پیش آیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والے ایک پک اپ منی ٹرک سے واپس آرہے تھے۔