جسٹس آفتاب عالم کی مہربانی سے میری ضمانت کی درخواست 2 سال تک چلی: امت شاہ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-08-2025
جسٹس آفتاب عالم کی مہربانی سے میری ضمانت کی درخواست 2 سال تک چلی: امت شاہ
جسٹس آفتاب عالم کی مہربانی سے میری ضمانت کی درخواست 2 سال تک چلی: امت شاہ

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
وزیر  داخلہ امت شاہ نے سہراب الدین شیخ مڈبھیڑ معاملے میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو سال تک گجرات سے باہر رہے، کیونکہ ہندوستان کی تاریخ میں کسی کی ضمانت عرضی کبھی دو سال تک نہیں چلی۔ سماعت کے دوران جسٹس عالم نے کہا تھا کہ گجرات کے وزیرِ داخلہ ہونے کے ناطے شاہ ثبوتوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ شاہ نے آگے بتایا کہ جسٹس عالم کی یہ بات سننے کے بعد میرے وکیل نے کہا کہ اگر آپ کو یہی خدشہ ہے تو ضمانت عرضی پر فیصلہ ہونے تک ہمارا مؤکل گجرات سے باہر رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی شاہ نے کئی اور معاملات پر بھی اپنی بات رکھی۔
 انٹرویو میں جب امت شاہ سے یہ سوال کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس آفتاب عالم کے ان کے گھر آکر دستخط لینے کی میڈیا رپورٹس کے بارے میں کیا کہیں گے؟ تو شاہ نے کہا كہ آفتاب عالم کی کرپا سے میری ضمانت عرضی دو سال تک چلی۔ ورنہ زیادہ سے زیادہ ضمانت عرضی 11 دن تک چلتی ہے۔
۔ 11 دن کے بجائے 2 سال چلی ضمانت عرضی
امت شاہ نے مزید کہا كہ جسٹس آفتاب عالم میرے گھر کبھی نہیں آئے اور نہ ہی اس کی ضرورت پڑی۔ انہوں نے اتوار کو ایک خصوصی عدالت لگائی اور میری ضمانت عرضی پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس عالم نے کہا کہ وزیرِ داخلہ ہونے کے ناطے امت شاہ ثبوتوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس پر میرے وکیل نے کہا کہ اگر آپ کو یہی ڈر ہے تو ضمانت عرضی پر فیصلہ ہونے تک ہمارا مؤکل گجرات سے باہر رہے گا۔ یہ میرا فیصلہ تھا، میں نے بیان دیا۔ میں دو سال تک ریاست سے باہر رہا کیونکہ ہندوستان کی تاریخ میں کسی کی ضمانت عرضی کبھی دو سال تک نہیں چلی۔ آفتاب عالم کی کرپا سے میری ضمانت عرضی دو سال تک چلی۔ ورنہ زیادہ سے زیادہ ضمانت عرضی 11 دن تک چلتی ہے۔
آپشاہ جس معاملے کی بات کر رہے ہیں، وہ پورا واقعہ سال 2005 میں گجرات کے گاندھی نگر میں ہوئے مڈبھیڑ کا ہے، جس میں جرائم کی دنیا کا سرغنہ سہراب الدین اور اس کی بیوی کوسر بی کو مار ڈالا گیا تھا۔ اسی کیس میں گجرات کے اُس وقت کے وزیرِ اعلیٰ کی حکومت میں وزیرِ داخلہ رہے امت شاہ کو سال 2010 میں سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد شاہ کو تین ماہ کے لیے احمد آباد کی سابرمتی جیل میں بھی رہنا پڑا تھا۔ ساتھ ہی شاہ نے جولائی 2011 میں مودی حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سی بی آئی نے ان پر الزام لگایا تھا کہ وہ اس مڈبھیڑ کی سازش کے ماسٹر مائنڈ تھے۔
اسی کیس کو لے کر سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران کا یہ قصہ امت شاہ نے اپنے انٹرویو میں سنایا ہے۔ بعد میں اس مڈبھیڑ معاملے میں شاہ کو سی بی آئی کی جانب سے کلین چٹ مل گئی۔