گائے کی قربانی سے اجتناب کریں مسلمان،مولانابدر الدین اجمل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2022
  گائے کی قربانی سے اجتناب کریں مسلمان،مولانابدر الدین اجمل
گائے کی قربانی سے اجتناب کریں مسلمان،مولانابدر الدین اجمل

 

 

گوہاٹی: عید الاضحیٰ یا عیدقرباں قریب آ رہی ہے۔ اسلامی کیلنڈر کا آخری مہینہ مسلم دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس مہینے کے دوران، جو مسلمان اس کی استطاعت رکھتے ہیں، وہ حج وزیارت نبوی کے لیے مکہ اور مدینہ کا سفر کرتے ہیں۔ حج کے آخری مرحلے میں، عازمین عرفہ کے میدان میں جمع ہوتے ہیں اور عرفہ کے اگلے دن ذبیحہ ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانیاں پیش کرتے ہیں۔

قربانی کا تہوار دنیا بھر کے مسلمان، جانوروں کی قربانی کے ذریعے مناتے ہیں۔ ایڈوکیٹ شیخ شاہنواز محمد نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس کے مطابق مسلموں کے درمیان الجھن ہے۔

ایک مذہبی تقریب میں ریاست آسام کے صدر جمعیۃ علماء ہند وممبرپارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے شرکت کی اور اپیل کی کہ عید قرباں پر مسلمان گائے کو چھوڑ دوسرے جانوروں کی قربانی کریں۔

ان کے مطابق قربانی، صاحب حیثیت مسلمانوں پر واجب ہے۔اس قربانی کے لیے مختلف جانوروں جیسے اونٹ، بکری، گائے، بیل، بھیڑ وغیرہ استعمال کرنے کے اصول ہیں۔ تاہم، ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو مختلف نسلوں اور مذاہب کے لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔ یہاں کے لوگ سناتن دھرم کے پیروکار ہیں، سناتن دھرم میں گائے ایک مقدس جانور ہے، اس ملک میں زیادہ تر لوگ گائے کو ماں مانتے ہیں۔

۔"2008 میں ہندوستان کے ایک بڑے اسلامی ادارے دارالعلوم دیوبند نے عیدالفطر کی قربانی کے دوران گائے کا ذبیحہ نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ اپیل میں کہا گیا تھا کہ گائے کی قربانی لازمی نہیں ہے، لہذا قربانی کے لئے کسی دوسرے جانور کا استعمال کیا جائے۔ اس کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔

بدرالدین اجمل نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے جانوروں کی قربانی دیں جن سے ہمارا مقدس مذہبی فریضہ پورا ہوجائے اور کسی کے جذبات کو ٹھیس بھی نہ پہنچے۔

واضح ہوکہ آسام سمیت پورے ناتھ ایسٹ میں ذبیحہ گائو پر پابندی نہیں ہے۔ یہاں روزمرہ گائے کا گوشت دستیاب ہوتا ہے مگر اس کے باجود مولانا بدرالدین اجمل نے اپیل کی ہے کہ عید الاضحیٰ میں گایوں کے ذبیحے سے بچا جائے۔

ہندوستان بھر کے ساتھ ساتھ آسام میں بھی عید الفطر اتوار 10 جولائی کو منائی جائے گی۔ مرکزی ہلال کمیٹی آسام کے صدر مولانا فخر الدین احمد قاسمی اور سیکرٹری جنرل الحاج امداد حسین نے جمعہ کو ایک بیان میں اس کا اعلان کیا۔ مرکزی ہلال کمیٹی تمام آسام کے لوگوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتی ہے۔