اتراکھنڈ میں مسلمان کورونا ویکسین کے خلاف نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-06-2021
ویکسین کےلئے سب دوڑ میں
ویکسین کےلئے سب دوڑ میں

 

 

 عبد الحئی خان / نئی دہلی

قاضی سلیم احمد قاسمی نے وضاحت کی ہے کہ اتراکھنڈ کے مسلمان کورونا ویکسین لگوانے کی مخلفت نہیں کر رہے ہیں ۔ وہ اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی تریوندر سنگھ راوت کے اس بیان کا ذکر کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمان ریاست میں ویکسین لگوانے کی مخلفت کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مولانا قاسمی نے یہ ضرور کہا کہ حکومت نے ویکسین لگانے کا اعلان تو کر دیا لیکن اس کا کوئی معقول انتظام نہیں کیا۔ اس کے لئے نہ تو کوئی مخصوص مرکز بناے گیۓ اور نہ پہنچنے والوں کے لئے کسی طرح کی سہولتوں کا انتظام کیا گیا ۔

 انہوں نے کہا کہ کی جگہوں پر لمبی لمبی لائنیں لگ رہی ہیں اور گرمی میں لوگوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ پہلے سرکاری لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم علاقوں میں ویکسین لگانے کا علیحدہ سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ۔ جب کہ اس طرح کے انتظامات کا وعدہ کیا گیا تھا ۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگانے کی قائدہ سے کوئی پہل نہیں کی گیی ہے، ہو سکتا ہے اس وجہ سے کچھ لوگ اختلاف کر رہے ہوں ، لیکن ویکسین لگوانے سے کسی کو انکار نہیں ہے ۔ اس موقع پر قاضی سلیم احمد قاسمی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسین ضرور لگوائیں اور دوسروں سے بھی اسے لگوانے کے لئے کہیں ۔