مسلم خواتین ہمدردی نہیں، انصاف کا مطالبہ کرتی ہیں اور ایک سے زیادہ شادیوں پر پابندی چاہتی ہیں۔

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2025
مسلم خواتین ہمدردی نہیں، انصاف کا مطالبہ کرتی ہیں اور ایک سے زیادہ شادیوں پر پابندی چاہتی ہیں۔
مسلم خواتین ہمدردی نہیں، انصاف کا مطالبہ کرتی ہیں اور ایک سے زیادہ شادیوں پر پابندی چاہتی ہیں۔

 



 ممبئی: ہمیں ہمدردی نہیں، انصاف چاہیے!، اسی پکے ارادے کے ساتھ بھارتیا مسلم مہلا اندولن (BMMA) نے منگل کو ممبئی میں کثرتِ ازدواج (ایک مرد کی ایک سے زیادہ شادیاں) کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔

ممبئی مرہٹی پترکار سنگھ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران “پولگمیس شادیوں میں رہنے والی 2500 مسلم عورتوں کی اصل زندگی” کے عنوان سے رپورٹ جاری کی گئی۔ اس رپورٹ میں شامل اعداد و شہادتیں پڑھ کر انسان ہل کر رہ جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق  85 فیصد مسلم عورتیں چاہتی ہیں کہ تعدد ازدواج پر قانونی پابندی لگے۔، 87 فیصد عورتوں کا مطالبہ ہے کہ بھارتیہ نیائے سنہیتا (BNS) کی دفعہ 82، جو دوہری شادی کو جرم مانتی ہے، مسلمان مردوں پر بھی ویسے ہی لاگو ہو جیسے دوسروں پر ہے۔

کانفرنس میں کئی عورتیں اپنی تکلیف بتاتے ہوئے رو پڑیں۔تسلیم نے لرزتی آواز میں کہا کہ میں جب تیسری بار حاملہ تھی، میرے شوہر نے غیرقانونی طریقے سے مجھے تین طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔ پھر کچھ مہینوں بعد واپس بلایا، مگر ایک سال بعد دوبارہ مارپیٹ اور ذہنی اذیت شروع ہو گئی۔ آخرکار مجھے گھر چھوڑنا ہی پڑا۔”

حسنیٰ، جو گھروں میں کام کر کے اپنے بچوں کو پال رہی ہیں، درد بھرے لہجے میں بولیں- شوہر نے جعلی کاغذوں پر مجھے طلاق دے کر چھوڑ دیا۔ کوئی ایسا قانون ہونا چاہیے کہ دوسری شادی آسان نہ ہو۔ جب تک شوہر اور پہلی بیوی دونوں راضی نہ ہوں، اور پہلی بیوی کے اخراجات طے نہ ہوں، دوسری شادی کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ کسی عورت کو یہ زبردستی نہیں سہنی چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کی دوسری بیوی کے ساتھ رہے۔”

سماجی کارکن خاتون شیخ نے کہا کہ مسلم خاندانی قوانین میں اصلاح بہت ضروری ہے۔ مسلم عورتوں کو بھی وہی قانونی تحفظ ملنا چاہیے جو دوسری کمیونٹیز کی عورتوں کو حاصل ہے۔ اسی لیے BMMA نے سپریم کورٹ میں تعدد ازدواج ختم کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔”

BMMA کارکن نرگس نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا:
“کئی مرد مذہب کو غلط سمجھ کر عورتوں پر ظلم کرتے ہیں۔ پولیس بھی اکثر ہاتھ کھڑے کر دیتی ہے کہ ‘مذہب اجازت دیتا ہے، ہم کیا کریں؟’ اسی لیے قانون میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔رپورٹ کی مصنفہ اور  کی شریک بانی ذکیہ سمن نے کہا کہ مرد اور عورت برابر ہیں، اسی لیے یہ قانون چاہیے۔ تعدد ازدواج کبھی جنگ کے زمانے میں ضرورت رہی ہوگی، آج اس کی کوئی جگہ نہیں۔ ہندوؤں میں بھی تعدد ازدواج ہوتی ہے، لیکن ہندو عورتوں کو قانونی تحفظ حاصل ہے، مسلم عورتوں کو نہیں۔ قرآن نے بھی دوسری شادی کے لیے سخت شرطیں رکھی ہیں، مگر کوئی ان پر عمل نہیں کرتا۔

جواد آنند (IMSD) نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے تعدد ازدواج کے خلاف رہے ہیں۔ یہ سماجی بیماری ہے، اور اسے قانون ہی ٹھیک کر سکتا ہے۔”

IMSD کے فیروز متھابوروالا نے کہا کہ اس رپورٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ مطالبہ خود مسلم عورتوں کی طرف سے آ رہا ہے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ عام عورتوں کی فکر اورمسلم پرسنل لا بورڈ کی سوچ میں کتنا بڑا فاصلہ ہے۔ڈاکٹر شمس الدین تمبولی، صدر مسلم ستیہ شْودھک منڈل، نے کہا کہ یہ رپورٹ معاشرے کے سامنے آئینہ رکھتی ہے۔ ہم پچھلےپچاس سال سے اسی جدوجہد میں ہیں۔ ہم مسلم خواتین کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

رپورٹ کے چونکا دینے والے نتائج

• 30 فیصد مردوں نے بیویوں سے صاف کہہ دیا کہ اسلام چار شادیاں دینے کی اجازت دیتا ہے، اس لیے میں نے دوسری شادی کی۔
• 88 فیصد مردوں نے دوسری شادی کرنے سے پہلے پہلی بیوی سے کوئی بات ہی نہیں کی۔
• 36 فیصد پہلی بیویوں اور 22 فیصد دوسری بیویوں نے شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کی شکایت کی۔
• 59 فیصد متاثرہ عورتیں اور 60 فیصد مرد صرف اسکول لیول تک پڑھے ہوئے تھے، جس سے تعلیمی کمی اور اس روایت کے بیچ تعلق ظاہر ہوتا ہے۔