الہٰ آباد :ایم ایس او کی جانب سے غریب بچوں میں مفت تعلیم کا نظم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 الہٰ آباد :ایم ایس او کی جانب سے غریب بچوں میں مفت تعلیم کا نظم
الہٰ آباد :ایم ایس او کی جانب سے غریب بچوں میں مفت تعلیم کا نظم

 


آواز دی وائس، الہٰ آباد

ملک کی معروف غیر سرکاری تنظیم 'مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ' کی جانب سے غریب اور بے سہارا بچوں کو مفت تعلیم دینے کا نظم کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ریاست اترپردیش کے شہر الہٰ آباد کے کریلی نامی مقام پر ایک کوچنگ سنٹر شروع کیا گیا ہے۔

مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن نے ضلعی صدر احتشام نے بتایا کہ اس تنظیم کا مقصد ان بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا ہے، جو پیسوں کی قلت کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں یا تعلیم حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس کوچنگ کے توسط سے اے ایم یو، جامعہ اور جے این یو جیسے تعلیمی اداروں کے داخلے کے لیے ٹیسٹ کی تیاری بھی کی جائے گی۔

احتشام نے مزید کہا کہ یہ تنظیم پورے ملک میں کام کر رہی ہے۔

  کوچنگ کے افتتاحی پروگرام کے دوران مختلف مندوین نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس تنظیم کے ذمہ داروں کو مبارک باد پیش کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر قمرالحسن صدیقی، ڈاکٹرعریز قادری ، ڈاکٹر ارشد ، شہنواز حسین ، رہبر حسین ، ظفر صدیقی ، ایم ایس او کے صدر احتشام حسین ، نائب صدر احمر صدیقی ، شہباز حسین ،عاریش صدیقی، انور حسین ، دانش رضا اور طارق وغیرہ موجود تھے۔