امرناتھ حادثہ پر مسلم راشٹریہ منچ کا خراج عقیدت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 امرناتھ  حادثہ پر مسلم راشٹریہ منچ  کا خراج عقیدت
امرناتھ حادثہ پر مسلم راشٹریہ منچ کا خراج عقیدت

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 ملک بھر میں بقرعید کا تہوار جوش وخروش سے منایا گیا۔ وہیں مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے اس موقع پر سدبھاونا دیوس منایا گیا۔اس بقرعید کی خاص بات یہ رہی کہ مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے امرناتھ حادثہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔نیز ان کے اہلِ خانہ کے لیے دعائیں کی گئی۔

مسلم راشٹریہ منچ کے عہدیداروں، ارکان اور نمائندوں نے ملک بھر میں اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے ساتھ عید گاہوں اور مساجد میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔

نمازکے بعد ملک و دنیا کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر برادری کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بادل پھٹنے سے تقریباً 16 امرناتھ یاتری ہلاک ہوگئے تھے۔ان پرافسوس کا اظہار کیا گیا۔

مسلم راشٹریہ منچ کے عہدیداران اور کارکنان نےامن، بھائی چارے اور قربانی کے تہوار پر اہل وطن اور مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ وہیں ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر مسلم راشٹریہ منچ  کی جانب سےاپیل کی گئی  کہ ہر حال میں بھائی چارے کو برقرار رکھیں اور حدود میں رہ کر عید کی خوشیاں منائیں۔

مسلم راشٹریہ منچ نے اپیل کی ہے کہ لوگ کسی بھی قسم کی انتشار سے بچیں، کیوں کہ کچھ غیر ملکی طاقتیں اور ملک کے کچھ سماج دشمن عناصر ایسے موقعوں پر شیطانی حرکات کے ذریعے ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی کرتےہیں۔اس لیے مشتبہ لوگوں کی نشاندہی کرکےانہیں قانون کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔

نیز سماج کے باشعور افراد ملک کے اندر اتحاد، امن، ہم آہنگی، محبت اور خوشی کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا اپنا فرض ادا کریں۔