مسلمانوں کی قومی تنظیموں کے رہنماوں کا دورہ کرولی ،حالات کا جائزہ لیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2022
مسلمانوں کی قومی تنظیموں کے رہنماوں کا دورہ   کرولی ،حالات کا جائزہ لیا
مسلمانوں کی قومی تنظیموں کے رہنماوں کا دورہ کرولی ،حالات کا جائزہ لیا

 

 

کرولی (راجستھان): رام نومی کے موقع پر ملک کی کئی ریاستوں میں تشدد بھڑکا۔ ان میں رافستھان کا کرثولی بھی تھا ۔جہاں مسلمانوں کے مکانات اور دکانوں کو جلایا گیا تھا۔اب جمعرات کو ایک قومی مسلم تنظیموں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے تشدد کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ 

اس وفد میں جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسین؛ جمعیت اہلحدیث کے صدر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی۔ جماعت اسلامی ہند کے قومی امور کے سکریٹری جناب محمد احمد؛ مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد اور کارکن واثق ندیم راجستھان کے فساد سے متاثرہ قصبہ کرولی کا دورہ کیا ہے۔ 

awaz

 

وفد کا مقصد نقصانات کا جائزہ لینا اور کرولی کے باشندوں میں امن اور اعتماد بحال کرنا ہے۔ یہ ٹیم اعلیٰ سرکاری افسران سے بھی ملاقات کرے گی اور ان پر زور دے گی کہ وہ حالات معمول پر لانے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور تشدد کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

awazurdu