مسلم کسانوں نے گوشالہ کودان دیا چارہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-11-2021
مسلم کسانوں نے گوشالہ کودان دیا چارہ
مسلم کسانوں نے گوشالہ کودان دیا چارہ

 

 

کانپور: پکھریان قصبے میں واقع کانہا گوشالا میں دو مسلم کسانوں نےعطیہ پروگرام کے تحت گایوں کے لیے 20 کوئنٹل چارہ عطیہ کیا۔ افسران نے کسانوں کو پھولوں کی مالا پہناکر ان کی عزت افزائی کی۔

امرودھا بلاک کے چندا پور گاؤں کے رہنے والے کسان محمد رئیس احمد اور غلام محمد 20 کوئنٹل کربی کو ایک ٹریکٹر ٹرالی میں لاد کر قصبہ بائی پاس واقع کانہا گوشالہ میں پہنچے اور گایوں کے لیے چارہ عطیہ کیا۔

ڈپٹی ایگریکلچر ڈائرکٹر ونود کمار یادو اور ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر ڈاکٹر امیش کمار گپتا نے کسانوں کو ہار پہنا کر اور کپڑے پہنا کر ان کی عزت افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام کسانوں کو اسی طرح کربی اور پرالی گوشالوں میں گایوں کے لیے چارے کے لیے عطیہ کرنا چاہیے۔ اس سے گائے کے چارے کا مسئلہ ختم ہو سکتا ہے۔ اسے سب سے بڑا عطیہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

اس موقع پر سرکاری زرعی بیج اسٹور کے انچارج سشیل کٹیار، ایس ایم ایس بھوگنی پور دولت سنگھ موجود تھے۔