کولکتہ/ آواز دی وائس
مغربی بنگال کے مرشدآباد میں 7 دسمبر کو جس بابری مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا، اسے بڑی تعداد میں چندہ موصول ہوا ہے۔ مسجد کے لیے ملنے والی چندے کی رقم تقریباً تین کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ دعویٰ ہمایوں کبیر کے ساتھیوں نے کیا ہے۔
چندے کی پیٹیوں کو کھول کر تمام نوٹ ایک بڑی چادر پر پھیلا دیے گئے، جس کے بعد کئی افراد نے مل کر نوٹوں کی گنتی کی۔ ہمایوں کبیر نے اپنے فیس بک پیج پر چندے میں ملی رقم کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں لوگوں کو نوٹ گنتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بابری مسجد کے لیے دل کھول کر چندہ دینے والے لوگ
بیلڈانگا میں مجوزہ بابری مسجد کے لیے رکھی گئی چندہ پیٹیاں تیزی سے بھر رہی ہیں۔ ہمایوں کبیر نے مسجد کی جگہ پر 11 چندہ پیٹیاں لگائی تھیں، جن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے چندہ ڈالا ہے۔ بہت سے لوگوں نے آن لائن بھی دان کیا ہے۔ چندے کی گنتی کے لیے اتوار کی رات ایک خصوصی گنتی مشین منگوائی گئی تھی۔ اب تک چار پیٹیوں کا پیسہ شمار کیا جا چکا ہے۔
۔11 چندہ پیٹیوں میں سے 57 لاکھ روپے گنے گئے
خیال رہے کہ ٹی ایم سی سے حال ہی میں معطل کیے گئے ہمایوں کبیر نے ہفتے کے روز مرشدآباد ضلع کے رائج نگر میں بابری مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔
ان کے مطابق وہاں رکھے گئے: 11 چندہ پیٹیوں میں سے اب تک 57 لاکھ روپے گنے جا چکے ہیں، جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے 2.47 کروڑ روپے ملے ہیں۔ سنگِ بنیاد کی جگہ پر ایک پیٹی ابھی بھی رکھی ہوئی ہے اور اس کی گنتی باقی ہے۔