مسلمان ہونے کے شک میں دماغی مریض کا قتل،بی جے پی کارکن گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2022
مسلمان ہونے کے شک میں دماغی مریض کا قتل،بی جے پی کارکن گرفتار
مسلمان ہونے کے شک میں دماغی مریض کا قتل،بی جے پی کارکن گرفتار

 

 

بھوپال: مدھیہ پردیش میں مسلمان ہونے کے شک میں ایک بزرگ کی پٹائی کرنے والے بی جے پی کارکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بتادیں کہ بزرگ کے ساتھ مار پیٹ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ یہ بزرگ رتلام ضلع کے سرسی کا رہنے والا تھا۔

وہ ذہنی طور پر کمزور تھا۔ بزرگ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت دنیش کشواہا کے طور پر ہوئی ہے جو بی جے پی کا کارکن ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن پارٹی کے لیڈران مسلسل بی جے پی پر حملہ کر رہے ہیں۔ کانگریس ایم ایل اے جیتو پٹواری نے بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام لگایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے ایک دن قبل اس بزرگ کی تصویر مناسا پولیس نے جاری کی تھی۔ اس کے بعد رام پورہ روڈ ماروتی شوروم کے پاس ایک لاش ملی جس کی شناخت بھنور لال جین کے طور پر ہوئی ہے۔

ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بتایا کہ نیمچ واقعہ میں دنیش کشواہا کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کے خلاف دفعہ 302 اور 304 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی ریاستی بی جے پی سکریٹری رجنیش اگروال نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ اس کا پارٹی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ریاستی حکومت اس طرح کی کاروائی میں ملوث کسی کو بھی نہیں بخشے گی۔