منور علی ایک ایماندار آفیسر ہیں: جلیس احمد قاسمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-10-2021
 منور علی ایک ایماندار آفیسر ہیں: جلیس احمد قاسمی
منور علی ایک ایماندار آفیسر ہیں: جلیس احمد قاسمی

 

 

 آواز دی وائس،ایجسنی

 بھارتیہ پترکار سنگھ رام نگر کا ایک وفد جس میں سنگھٹن کے پردیش صدر جناب محمد شمیم درانی کی قیادت میں کوتوالی رام نگر پہنچ کر منورعلی ایس ایس آئی سے ان کے آفس میں ملا جہاں انہوں نے وفد کا زوردار استقبال کیا۔

اس موقع پر پردیش صدر شمیم درانی اور شہری نائب صدر مولانا جلیس احمد قاسمی نے کہا کہ منورعلی پہلے کوتوالی رام نگر میں بطور کونسٹیبل اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے رہے تھے،پھران کا یہاں سے ٹرانسفر ہو گیا۔

اب  دوبارہ ٹرانسفر ہو کر کوتوالی رام نگر میں آگئے ہیں۔

مولانا جلیس احمد قاسمی نے کہا کہ وہ ایک اچھے ایماندار آفیسر کے طور پر ایس ایس آئی بن کر چارج سنبھالنے کے لیے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شہر کے لوگوں کو ان سے بڑی امیدیں ہیں۔ وفد نے ان کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ دعائیں دیں۔

مبارکباد دینے والوں میں مولانا جلیس احمد قاسمی، محمد شمیم درانی، ڈاکٹر جنید اختر، کلیم الدین،وکرم شرما،مکیش رتناکر،شمشاد علی،محمد دانش،صغیراشرف،رئیس صدیقی، عثمان خان اور زاہد علی شامل ہیں۔